اہم خبریں

نواز شریف کے پاکستان جانے اور عدالتوں کے انصاف کرنے سے سیاست نیا رخ اختیار کررہی ہے،بیرسٹر امجد ملک

سٹاک ہوم (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اور چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیرز اور اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاکستان جانے اور عدالتوں کے انصاف کرنے سے سیاست نیا رخ اختیار کررہی ہے،آنے والا دور مسلم لیگ (ن )کا ہوگا،آنے والے دور میں اوورسیز بینک، […]

الیکشن کی آمد،وزیراعلیٰ پنجاب محترک ہو گئے،کابینہ کا اجلاس طلب

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کا 33واں اجلاس آج طلب کر لیا،اجلاس سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا، 28نکاتی کا یجنڈا جاری،اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیران، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

چیف جسٹس سندھ کی نامزدگی کیلئے جوڈیشل کمیشن کااجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کااجلاس آج ہوگا، جسٹس عقیل احمد عباسی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نامزدگی پر غور کیاجائے گا،جوڈیشل کمیشن اپنی سفارشات منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے گا،جسٹس عقیل احمد عباسی اس وقت سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس […]

چیف الیکشن کمشنر کا نگر ان وزیراعظم کو خط لکھنے کافیصلہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) آئندہ انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی پر سیکرٹری خزانہ کو الیکشن کمیشن آفس طلب کر لیا گیا۔ بجٹ میں عام انتخابات کیلئے 42 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں وزارت خزانہ نے اب تک 10 ارب روپے مہیا کئے بقیہ رقم کی فراہمی بغیر کسی معقول جواز کے تعطل کا شکار،ذرائع […]

نیرج چوپڑا نے جسپریت بمراہ کو سپیڈ بڑھانے کا نسخہ بتا دیا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت ایتھلیٹ جیولین تھرور نیرج چوپڑا نے جسپریت بمراہ کو سپیڈ بڑھانے کیلئے مشورہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق جیولین تھرو ر نیرج چوپڑا نے بھارتی فاسٹ باؤلر کو سپیڈ بڑھانے کیلئے مشورہ دینے ہوئے کہا کہ مجھے جسپریت بمراہ پسند ہیں ، ان کا باؤلنگ ایکشن منفرد ہے اگر یہ اپنا رن […]

بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہازوں پر ڈرون حملے

صنعاء(نیوز ڈیسک) امریکی کمرشل بحری جہازوں پر بحیرہ احمر میں ڈرون حملے،حوثی باغیوں کی تصدیق۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکی جنگی جہاز سے تین ڈرونز کو راستہ میں مارگرایا، حوثی باغیوں کی طرف سے بحری جہازوں پر تین حملے کئے گئے جن میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ […]

انڈونیشیا ، میراپی آتش فشاں پھٹنےسے11 کوہ پیما ہلاک

جکارتہ(نیوز ڈیسک) انڈونیشیا میں ہولناک حادثہ،میراپی آتش فشاں پھٹنے سے 11 کوہ پیما ہلاک ہوگئے۔ 12 ابھی لاپتہ ہیں، یہ حادثہ پہاڑی علاقے سماٹرا میں پیش آیا۔ 3 کوہ پیماؤں کو رسیکیو کر لیا گیا ہے ۔ لاپتہ کوہ پیماؤں کیلئے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ، سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی نے بھی تصدیق کی […]

روپے کی قدر میں اضافہ ،ڈالر سستا ہوگیا

کراچی (نیوز ڈیسک) روپے کی قدر میں اضافہ ،ڈالر سستا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق آج کاروباری روز کی ابتداء سے ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 72پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر 284 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔ واضح رہے کہ ڈالر گذشتہ روز 284 روپے 97 پیسے کا ٹریڈ […]

ن لیگ کا پارلیمانی بورڈ آج روالپنڈی کے ٹکٹ کا فیصلہ کرے گا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا دوسرا اجلاس آج ہوگا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف اجلاس کی صدارت کرینگے، پارلیمانی بورڈ راولپنڈی ڈسٹرکٹ سے پارٹی کیلئے موزوں امیدواروں کا انتخاب کرے گا، […]

پاکستان اسٹاک ایکسچینج انڈیکس میں تیزی ، تاریخ رقم کردی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 62 ہزار کی حدعبور کر گیا، نئی تاریخ رقم، ہنڈرڈانڈیکس 742 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 62 ہزار 433 کی سطح پر آ گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 61 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوا تھا ۔