اہم خبریں

افغان طالبان رجیم کے اب تک 72 کارندے ہلاک 120 سے زائد زخمی ہو گئے،بٹالین ہیڈکوارٹر ،16 پوسٹیں تباہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑنے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم کے خلاف جاری مؤثر جوابی کارروائیوں میں اب تک 72 کارندے ہلاک جبکہ 120 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں سرحد پار سے کی جانے والی مبینہ جارحیت کے جواب میں کی […]

دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا جا رہا ہے اور سرحدوں کے دفاع کے لیے فورسز پوری قوت کے ساتھ سرگرم عمل ہیں،خواجہ محمدآصف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماری فوج ہندوستان کی پراکسی طالبان اور افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا جا رہا ہے اور سرحدوں کے […]

پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے داؤد پوسٹ کو تباہ کر دیا

جنوبی وزیرستان ( اے بی این نیوز   )جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان کی مبینہ اشتعال انگیزی کے جواب میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے داؤد پوسٹ کو تباہ کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی سرحد پار سے فائرنگ کے بعد کی گئی۔سیکیورٹی ذرائع کے […]

58افغان خارجی ہلاک، 12 پوسٹیں تباہ،5 پر قبضہ کر لیا، دشمن بری طرح پسپا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پاک افغان سرحد پر جاری کشیدگی کے دوران سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مؤثر جوابی حملوں میں 58 افغان خارجی ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شدت سے جاری کارروائی میں دشمن کی 12 پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں […]

پاکستان نے افغانستان پر فضائی حملہ کردیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )پا ک فضائیہ نے افغانستان پر فضائی حملہ کردیاپاک فوج کی افغان فورسز کی دراندازی پر بھر پور جوابی کارروائی جاری،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کرم سیکٹر کے قریب افغان طالبان کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیئے۔ کرم سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز نے مزید8طالبان جنگجو ہلاک کردیئے۔ اب […]

سونے اور چاندی کی قیمتیں جا نئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )عالمی اور مقامی صرافہ بازار میں ایک ہفتے تک مسلسل تیزی کے بعد بالآخر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے خریداروں نے کسی حد تک سکھ کا سانس لیا ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 40 […]

افغانستان میں کٹھ پتلی کھیل جاری ہے ہم بخوبی جانتے ہیں کہ اس کے پیچھے کون ہے،مصدق ملک

اسلام آباد (اے بی این نیوز)مصدق ملک نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم اس پر کسی بھی جارحانہ کارروائی میں منہ کی کھائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں سے گولی چلے گی، جنگ بھی وہاں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں کٹھ پتلی کھیل جاری ہے اور ہم بخوبی جانتے […]

پاک افغان سرحد پر تعینات پاک فوج کے جوانوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاک افغان سرحد پر تعینات پاک فوج کے جوانوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔باجوڑ بارڈر پر موجود ایک فوجی جوان کا کہنا ہے کہ رات کے وقت افغان سرحد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جو بعد ازاں دوبارہ دہرائی گئی۔ فوجی جوان […]

پاکستان کی فورسز کی بروقت کارروائی، افغانستان کے تمام کواڈ کاپٹرز مار گرا ئے،دشمن کو بھاری نقصان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) افغان طالبان کی جانب سے کواڈ کاپٹر کے ذریعے پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تمام کواڈ کاپٹرز کو مار گرایا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں […]

جھڑپوں میں افغانستان کے 22 اہلکار ہلاک

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاک افغان بارڈر پر افغان طالبان رجیم کی مبینہ اشتعال انگیزی کے بعد پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں افغان طالبان رجیم کے 22 اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی […]