حیسکو کے دوکھمبے گرگئے،سی ای او کی ہنگامی بنیادوں پر کام مکمل کرنے کی ہدایت

حیدرآباد(نیوزڈیسک)ترجمان حیسکو نے بتایا ہے کہ گذشتہ رات شدید آندھی اور طوفانی بارش کے باعث 132کے وی ڈبل سرکٹ ھائی ٹرانسمیشن لائین حیدرآباد سے ٹنڈو محمد خان گرڈاسٹیشن کے درمیان دو ٹاورز لوکیشن نمبر 59اور60گرگئے۔اطلاع ملتے ہی حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد روشن اوٹھو ٹاورز کی مرمت اور تنصیب کے کام کا جائزہ لینے سائیٹ […]
اشیائے ضرورت کی قیمتیں مقررکرنے کے لئے نیا قانون متعارف

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب میں اشیا ضرورت کی قیمتیں مقررکرنے کے لئے نیا قانون بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی منظوری کے بعد گورنرپنجاب سلیم حیدر نے بل پر دستخط کردیئے، دی پنجاب پرائس کنڑول ایسنشل کموڈیٹیز قانون کے تحت پرائس کنٹرول کونسل قائم کی جائے گی۔ پرائس کنڑول ایسنشل کموڈیٹیز قانون کے تحت وزیر صنعت […]
خواجہ آصف کو اعظم نذیر تارڑ نے سرگوشی میں کیا کہا؟

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اپوزیشن احتجاج سے پریشان وزیر دفاع خواجہ آصف کی مدد کو وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ پہنچ گئے۔ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے خواجہ آصف کو مشورہ دیا کہ ’ہیڈفون لائو تے تُن دیو‘ (ہیڈ فون لگا کرخطاب کر ڈالیں)۔ اس کے ساتھ ہی وزیر قانون نے وزیر دفاع سے کان میں سرگوشی […]
زرتاج گُل قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر مقرر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کو ایوان زیریں میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی طرف سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ آج اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے زرتاج گل کو پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کا سیکریٹری جنرل کا دستخط شدہ اعلامیہ باضابطہ طور […]
کوڑے دان سے 2 نومولود بچوں کی لاشیں برآمد

ساہیوال(نیوزڈیسک)ساہیوال میں پاکپتن چوک کے قریب کوڑے دان سے دو نومولود بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم عورت بچوں کو شاپر میں ڈال کر کوڑے دان میں پھینک کر گئی تھی۔ کچرے کے ڈھیر پر بیٹھے نشئی نے شاپر دیکھا تو اس میں سے بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ واقعے کے […]
جعلی نمبر پلیٹس کیخلاف میگا آپریشن شروع کیا ہے، شرجیل میمن

کراچی(نیوزڈیسک)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف میگا آپریشن شروع کیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ لوگ سندھ پولیس، سرکار اور سندھ حکومت کے نام کی نمبر پلیٹس لگا کر گھوم رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ […]
حیدرآباد: کراچی سے آئے باپ بیٹی دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق

حیدرآباد کے علاقے حسین آباد کے قریب دریائے سندھ میں باپ بیٹی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈوبنے والوں میں 9 سالہ مریم اور اسکے والد یعقوب شامل تھے۔ پولیس کے مطابق کراچی سے آئے ہوئے یعقوب سیر و تفریح کےلیے دریا کنارے گیا، وہاں بچی پاؤں پھسلنے سے دریا میں جاگری۔ […]
راولپنڈی: بینظیر بھٹو اسپتال کی او پی ڈی کی چھت گر گئی

راولپنڈی(نیوزڈیسک)راولپنڈی میں بینظیر بھٹو اسپتال کی نئی تعمیر شدہ او پی ڈی کی چھت کا حصہ گر گیا۔ ذرائع کے مطابق چھت کا حصہ گرنے کا واقعہ او پی ڈی کے شعبۂ پیتھالوجی میں پیش آیا۔ ذرائع نے بتایا کہ شعبہ پیتھالوجی کی تزئینِ نو 18 کروڑ روپے سے حال ہی میں مکمل ہوئی تھی۔ […]
جے یو آئی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس طلب، حکومت مخالف تحریک پر اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔ جے یو آئی کی مجلس شوریٰ کے 2 روزہ اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمٰن کریں گے جس میں جے یو آئی کے اب تک ہونے والے 4 جلسوں اور آئندہ کے لائحۂ عمل سے […]
برطانیہ،موسم گرم رہنے کی پیشگوئی، یلو وارننگ جاری

لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ میں آئندہ ہفتے موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کے ساتھ یلو وارننگ بھی جاری کر دی گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں دن کے وقت درجۂ حرارت 30 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کا الرٹ پیر کی صبح سے […]