اہم خبریں

آج سپریم کورٹ کےفیصلےسےہمارےموقف کی جیت ہوئی،وزیراعلیٰ کےپی

پشاور ( اے بی این نیوز   )وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکی زیرصدارت صوبائی کابینہ کااجلاس منعقد ہوا ۔ وزیراعلیٰ کی مخصوص نشستوں سےمتعلق فیصلےپرکابینہ اراکین اورپارٹی قائدین کومبارکباد دی۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نےمخصوص نشستوں کےمعاملےپراصولی موقف اختیارکیاتھا۔ آج سپریم کورٹ کےفیصلےسےہمارےموقف کی جیت ہوئی،وزیراعلیٰ کےپی مخصوص نشستیں ہماراحق تھیں،آج ہمیں ہماراحق مل گیا۔ ثابت […]

ہماری تحریک کو فضل الرحمان اور جماعت اسلامی سپورٹ کر رہی ہے،محموداچکزئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )محموداچکزئی نے کہا ہے کہ سخت حالات میں سپریم کورٹ کا فیصلہ مبارکباد کا مستحق ہے۔ ہم تحریک انصاف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا یہ سیٹیں سنی اتحاد کونسل کا حق تھیں۔ نواز شریف کا نعرہ تھا کہ ووٹ کو عزت دو۔ اب ضد سے […]

قانون کو بائی پاس کر کے یہ فیصلے ہوئے ہیں،سینیٹر فیصل واوڈا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیصلے کی عجیب صورتحال نکلتی ہے۔ قانون کو بائی پاس کر کے یہ فیصلے ہوئے ہیں۔ آنے والے 15 روز میں بڑا فارورڈ بلاک بن کر سامنے آئے گا۔ جب فارورڈ بلاک آئے گا تو پی ٹی آئی کو مزید مشکلات کا سامنا […]

اسد قیصر،مولانا فضل الرحمن رابطہ ، موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور راہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر میں ٹیلفونک رابطہ ۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کے فیصلے پر گفتگو کی گئی۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے […]

سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ تحریری فیصلے کے مطابقپشاور ہائیکورٹ کے فل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ الیکشن کمیشن کا مارچ2024 کا فیصلہ آئین کے خلاف ہے کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ الیکشن کمیشن کا13 مئی کا مخصوص نشستوں کا نوٹی […]

شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل کردی گئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل کردی گئی۔ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تحقیقاتی کمیٹی میں رؤف حسن، بریگیڈیئر( ر) مصدق ملک، فردوس شمیم اور داؤد خان شامل ہیں۔ آپ […]

سپریم کورٹ کا فیصلہ ،پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان سراپا احتجاج، ایکسپریس ہائی وے بلاک کر دی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )سپریم کورٹ کا فیصلہ ،پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان سراپا احتجاج ہو گئے۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے ایکسپریس ہائی وے بلاک کر دی۔ کارکنان نے سوہان کے قریب ٹائر جلا کر آگ لگا دی۔ ادھر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج اعلیٰ ترین عدلیہ […]

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے

لاہور ( اے بی این نیوز   )چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے۔ سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کیلئے کازلسٹ جاری کردی۔ سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے سے گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز ہو رہا ہے ۔ بینچ نمبر ایک جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل […]

لاہور میں مون سون کا طوفانی سپیل، شہر کو تالاب بنادیا،مریم نواز خود انتظامات دیکھنے کے لئے نکل آئیں

لاہور ( اے بی این نیوز   ) لاہور میں مون سون کا طوفانی سپیل، شہر کو تالاب بنادیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز خود سارے انتظامات دیکھنے کے لئے نکل آئیں۔ سب سے زیادہ بارش تاجپورہ میں 315 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی لکشمی چوک پر 130، مغل پورہ 132 اور گلشن راوی میں 133ملی میٹر بارش ریکارڈ […]

سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتے ہیں،سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان

پشاور ( اے بی این نیوز   ) سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے۔ فیصلے کے نتیجے میں پی ٹی آئی کیساتھ خیر سگالی کا اظہار کرتی ہے۔ میڈیا سےگفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ امید ہے دونوں جماعتوں […]