ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈزکافائنل،پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 157رنزکاہدف

برمنگھم(نیوزڈیسک) ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 157رنز کا ہدف دے دیا . دونوں ٹیمیں برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں جہاں پاکستان چیمپئن کے کپتان یونس خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز جبکہ […]
برساتی ریلا پانچ افرادکوبہالے گیا

دیربالا (نیوزڈیسک)دیربالامیں برساتی ریلے میں پانچ افراد ڈوب گئے ، پانچ افراد کے ڈوبنے کا واقعہ عشیری درہ کاٹن پائین کے مقام پر پیش آیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دوافراد زخمی حالت میں نکالے گئے جبکہ تین افراد لاپتہ ہیں، برساتی نالےمیں بہہ جانے والے افراد کی تالاش جاری ہے۔ برساتی ریلے میں بہہ […]
خنزیر کا گردہ ٹرانسپلانٹ کرانے والی خاتون انتقال کر گئیں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکا میں خنزیر کے تبدیل شدہ گردہ ٹرانسپلانٹ کرانے والی امریکا کی پہلی خاتون دو ماہ بعد انتقال کر گئیں۔ امریکی نشریاتی ادارےکے مطابق ریاست نیوجرسی کی 54 سالہ خاتون لیزا پسانو جولائی کے پہلے ہفتے کے اختتام پر انتقال کر گئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون میں ٹرانسپلانٹ کردہ گردے نے مئی کے […]
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا دھرنے کا اعلان

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کا کہنا ہے کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن روایتی اقربا پروری کا گڑھ بن چکا ہے، 24 جولائی کو پنجاب بھر کے طول عرض سے ہزاروں ڈاکٹر اور سول سوسائٹی کے نمائندگان ہیلتھ کیئر کمیشن کے سامنے دھرنا دیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایم […]
سیمنٹ انڈسٹری پر بےجا ٹیکسز، آل پاکستان ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال کا اعلان

کراچی(نیوزڈیسک)آل پاکستان سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے آج رات 12 بجے سے سیمنٹ انڈسٹری پر بےجا ٹیکسز کے باعث ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ آل پاکستان سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بھاری ٹیکسز کی وجہ سے سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اعلامیہ میں […]
ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس سے پابندیاں ہٹانے کااعلان

نیویارک(نیوزڈیسک)میٹا نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر سے پابندیاں ہٹا رہا ہے۔ یہ پابندیاں 2021 میں سابق امریکی صدر کے حامیوں کی جانب سے امریکی کیپیٹل پر پرتشدد حملے کے بعد اقدامات کے طور پر لگائی گئی تھیں۔ میٹا کے بیان میں کہا گیا […]
فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومت میں ڈیڈلاک ختم، ہڑتال عارضی مؤخر

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان ڈیڈلاک ختم ہو گیا، جس کے باعث پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال دس روز کے لئے مؤخر کر دی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ حکومتی کمیٹی میں شامل چیئرمین ایف بی آر، 4 وفاقی وزرا نے فلور ملز […]
آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے ملک بھر کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ ہفتہ کو ارسا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہفتہ کو ملک کے مختلف آبی ذخائر سے 2 لاکھ 92 ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا ، پانی کی […]
بجلی بلوں کیلئے اسمارٹ میٹرنگ : صارفین کے لیے اہم خبر آگئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ملک بھر میں بجلی کی چوری روکنے کے لیے بجلی بلوں کیلئے اسمارٹ میٹرنگ نظام متعارف کرانے کی ہدایت کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت زرعی ٹیوب ویلز سولرآئیزیشن،بجلی چوری روک تھام پر اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے کہا کہ شمسی توانائی بجلی پیداکرنےکاسستا ترین ذریعہ ہے، […]
نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو دوبارہ فعال کرنے کا اعلان

لاہور(نیوزڈیسک) چیئرمین پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ چیئرمین پی سی بی نے اچھی پرفارمنس کیلئے کھلاڑیوں کو بہتر تربیت اور سہولیات دینے کا فیصلہ کیا، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان آئندہ ہفتے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو فعال کرنے کا پروگرام دیں گے۔ ذرائع کے […]