اہم خبریں

سعودی عرب میں 4 پاکستانی سمیت 10 منشیات فروشں گرفتار

ریاض(نیوزڈیسک) سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن آپریشن میں پاکستانی اور ایتھوپیائی باشندوں کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ سعودی میڈیا کے مطابق گرفتار کیے گئے منشیات فروشوں میں 4 پاکستانی، 5 ایتھوپیائی اور ایک سعودی شہری شامل ہیں جن کے قبضے سے مجموعی طور پر ساڑھے […]

عام آدمی کی ترقی و خوشحالی میں سیاست زیب نہیں دیتی، وزیراعظم

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم و علاج کا حق بغیر کسی مشکل کے دہلیز پر ملنا غریب آدمی کا حق ہے۔ اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جناح اسپتال میں غریب آدمی کا 100 فیصد […]

مہنگی بجلی کی سب سے بڑی وجہ کیپسٹی چارجز قرار

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک میں مہنگی بجلی کی سب سے بڑی وجہ کیپسٹی چارجز ہیں جبکہ 22 سرکاری کمپنیاں کیپیسٹی چارجز کی 48 فیصد کی حصے دار ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرکاری بجلی گھر بھی بہتی گنگا میں مسلسل ہاتھ دھو رہے ہیں، 22 سرکاری کمپنیوں کو گزشتہ تین ماہ میں 169 ارب 36کروڑ ادا کیے […]

پی ٹی آئی میں 6 یا 7 گروپس ہیں، فیصل واوڈا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف میں عمران خان کی اہلیہ اور بہن سمیت 6 یا 7 گروپس ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے یہ گروپس چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی […]

ملتان ایئرپورٹ سے سعودی عرب جانے والے 8 بھکاری آف لوڈ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے بھیک مانگنے میں ملوث 8 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان عمرہ ویزا پر سعودی عرب جارہے تھے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار مسافروں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں، ملزمان کے […]

ٹوبہ ٹیک سنگھ ،سانپ کے ڈسنے سے 7 سالہ بچی جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نیوزڈیسک)ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیر محل کے علاقہ اروتی میں سانپ کے ڈسنے سے سات سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ اظہر سرگانہ کی بیٹی ملائکہ قریبی کھیتوں میں گئی جہاں اسے زہریلے سانپ نے ڈس لیا۔ جس کے باعث اس کی حالت غیر ہوگئی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ملائکہ […]

چینی باشندہ کیلاشی لڑکی سے شادی کرنے چترال پہنچ گیا

پشاور(نیوزڈیسک)سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد چینی باشندہ کیلاشی لڑکی سے شادی کرنے چترال پہنچ گیا۔ پولیس کے مطابق چینی شہری اوجن اورکیلاش کی شاہین آرا نے کورٹ میرج کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔ پولیس کے مطابق چینی شہری تصدیق کنندہ نہ ہونےکے باعث شاہین آرا سے شادی نہ کر سکا۔ پولیس کا کہنا […]

سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا سسٹم چوری

راولپنڈی (نیوزڈیسک)راولپنڈی میں محکمہ موسمیات کا سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا سسٹم چوری ہوگیا۔ سیلاب کی پیشگی اطلاع کا سسٹم نالہ لئی کٹاریاں کے مقام پر نصب تھا، سسٹم کے ساتھ لگا سولر پینل اور سینسرز بھی چوری ہوگئے، جبکہ پیشگی اطلاع دینے والے سسٹم کے ساتھ لگی بیٹریز اور کیبلز بھی چوری کرلی […]

بنگلہ دیش میں پاکستانی طلبہ ہاسٹلز میں پھنس کر رہ گئے

ڈھاکا(نیوزڈیسک)بنگلا دیش میں کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستانی طلبہ مختلف تعلیمی اداروں کے ہاسٹلز میں پھنس کر رہ گئے۔ پاکستانی طلبہ سے رابطہ منقطع ہونے پر پاکستان میں والدین پریشان ہیں۔ وزیراعظم کی ایڈیشنل سیکریٹری کو خط لکھ کر طلبہ کے والدین نے حکومت سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔ خط میں کہا گیا […]

تحریک انصاف نے فضل الرحمان کے دعوے کی تردید کردی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان کی تردید کردی۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے اسمبلیاں تحلیل کرنے یا استعفوں پر کوئی بات نہیں کی۔ چیئرمین پی […]