اہم خبریں

500 یونٹ بجلی استعمال والوں کو 50 فیصد رعایت دینے کامطالبہ

راولپنڈی(نیوزڈیسک)جماعت اسلامی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی جبکہ حکومت کے سامنے رکھے جانے والے 10 مطالبات بھی سامنے آگئے۔ جماعت اسلامی کا مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں بھاری ٹیکسوں کے خلاف راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔ دھرنے کے مقام پر کارکنوں کی بڑی تعداد […]

دودھ کے 93 فیصد نمونے غیرتسلی بخش قرار

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کی فوڈ سیفٹی اور ہلال فوڈ اتھارٹی نے صوبے میں دودھ کے 93 فیصد نمونوں کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا۔ خیبرپختونخوا کی فوڈ سیفٹی اور ہلال فوڈ اتھارٹی نے دودھ کا معیار چیک کرنے کیلئے خصوصی مہم چلائی اور یہ مِلک سیمپلنگ مہم 27 جون سے7 جولائی تک چلائی گئی۔ اتھارٹی کے مطابق […]

مستقبل میں پاکستان عالمی طاقتوں میں شامل ہوگا،ہنگرین وزیراعظم

بخارسٹ(نیوزڈیسک)ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربن نے پیشگوئی کی ہے کہ مستقبل میں پاکستان عالمی طاقتوں میں شامل ہوگا۔ رومانیہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم ہنگری نے کہا کہ عالمی نظام تبدیلی کی طرف جا رہا ہے، جو ایشیاء سے شروع ہونے والا عمل ہے، مستقبل میں عالمی طاقت مغرب سے مشرق اور روس […]

زرتاج گل وزیر کےخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمے میں دیگر 29 افراد بھی نامزد کیے گئے ہیں۔ زرتاج گل وزیر نے گزشتہ روز بستی جام میں ریلی نکالی اور مظاہرہ […]

بانی پی ٹی آئی نےفیک آئی ڈیز سے پروپیگنڈا کروایا، محسن رانجھا

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چار پانچ ارب روپے یونین کونسل کی سطح پر اپنے ورکرز کو دیے، جن سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے نوجوانوں کی فیک آئی ڈیز بناکر پروپیگنڈا شروع کروایا گیا۔ لاہور میں پریس […]

طالبان سے متعلق پی ٹی آئی نرم گوشہ رکھتی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر یقینی صورتحال ہے، مخصوص سیٹوں سے متعلق الیکشن کمیشن نے کام شروع کر دیا ہے، الیکشن کو کالعدم قرار دینےوالی صورتحال نہیں دیکھ رہا، مجھے نئے الیکشن کے حالات نظر نہیں آرہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا […]

ایف آئی اے کے اپنے افسران پر پاور ڈویژن کے الزامات مسترد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے اپنے افسران پر پاور ڈویژن کے الزامات مسترد کردیے، سیکریٹری پاور ڈویژن کو لکھے گئے خط میں الزامات مسترد کیے گئے ہیں۔ پاور ڈویژن نے ڈسکوز میں تعینات ایف آئی اے افسران پر الزامات عائد کیے تھے، پاور ڈویژن نے بعض ڈسکوز میں ایف آئی اے افسران […]

جماعت اسلامی کے دھرنے میں خواتین بھی شریک ہوں گی

راولپنڈی(نیوزڈیسک)جماعت اسلامی کے دھرنے میں آج سے خواتین بھی شریک ہوں گی۔ ترجمان جماعت اسلامی اسلام آباد عامر بلوچ کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں سے خواتین کے قافلے دھرنے میں شرکت کےلیے روانہ ہوگئے ہیں۔ عامر بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے میں آج سےخواتین بھی شریک ہوں گی، روزانہ کی بنیاد […]

غزہ جنگ میں کیاہورہاہے؟ امریکی ڈاکٹرز کا بائیڈن کو خط

واشنگٹن(نیوزڈیسک)غزہ کے اسپتالوں میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے امریکی ڈاکٹروں اور نرسوں نے وائٹ ہاؤس کو خط لکھ کر غزہ میں فوری جنگ بندی اور اسلحے کی فراہمی پرپابندی کامطالبہ کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 45 امریکی ڈاکٹرز اور نرسوں کےگروپ نے صدر جوبائیڈن اور نائب صدرکملا ہیرس کوخط لکھا۔ امریکی میڈیا کے […]

روس نے اسٹیل مل کی بحالی کیلئے مدد کی پیش کش کردی

کراچی(نیوزڈیسک)روس نے اسٹیل مل کی بحالی کیلئے مدد کی پیش کش کردی۔ کراچی کونسل آن فارن ریلیشن کی پاک روس تعلقات پرتقریب ہوئی جس میں روسی قونصل جنرل وکٹرووچ شریک ہوئے اور گفتگو کی۔ روسی قونصل جنرل کا کہنا تھاکہ روس نے ہمیشہ جنوبی ایشیا میں امن کو فروغ دیاہے، پاکستان اسٹیل مل کا قیام […]