اہم خبریں

پی ٹی آئی نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر ردعمل سامنے آگیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ حکومتی جماعت کا طرز عمل سیاسی نہیں، غیر سیاسی ہے، یہ کیا ہوا کہ آؤ بیٹھیں مذاکرات کریں، کیا مذاکرات کی دعوت اس طرح دیتے ہیں؟ پہلے بتایا […]

سیکیورٹی فورسز کی ٹانک میں کارروائی، 4 دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی(نیوزڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ بیان […]

200 مرتبہ قوانین توڑنے والےکارڈرائیور سے تاریخ کا سب سے بڑا چالان وصول

لاہور(نیوزڈیسک)ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی ڈبل سنچری کرنے والی کار سے ایک لاکھ 8 ہزار 915 روپے چالان وصول کرلیا گیا۔ لاہور ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان نادہندگان کےخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ای چالان میں ڈبل سنچری مکمل کرنے والی کار کو دھرلیا۔ کار مالک نے […]

عوام تڑپ رہے ہیں، ارکان اسمبلی نے اپنے الاؤنس میں اضافہ کردیا، سراج الحق

راولپنڈی(نیوزڈیسک)سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام تڑپ رہے ہیں اور ارکان اسمبلی نے اپنے الاؤنس میں اضافہ کردیا، قوم کا قبلہ کوئی اور ہے حکمرانوں کا قبلہ کوئی اور۔اب یہ حکمران اور عوام ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، ظالم حکمران بھوک اور خوشحالی دونوں میں عوام کا خون چوستے ہیں۔ […]

آن لائن ہیکنگ کا خطرہ، کابینہ ڈویژن نے سرکاری ملازمین کو خبردار کردیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)کابینہ ڈویژن نے آئن لائن ہیکنگ کے خطرے کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو خبردار کر دیاہے ۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیاہے کہ مشکوک ای میلز اور واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے ہیکنگ کا الرٹ جاری کیا تھا. حملہ آور مختلف نمبرز کے ذریعے سرکاری افسران کو نشانہ […]

ہنڈا کی مشہور زمانہ گاڑی ’ سٹی ‘ پر زبردست آفر آگئی

گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر شہریوں کی قوت خریدمتاثر ہوئی ہے جس کے پیش نظر کمپنیاں صارفین کو متوجہ کرنے کیلئے دلکش آفرز دے رہی ہیں اور اب ہنڈا نے بھی خریداروں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے دلچسپ آفر لگا دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہنڈا سٹی 1.2میں وی ٹی ای […]

عظمی بخاری نے یوٹیوبرعمر عادل کیخلاف ایف آئی اے کو درخواست دے دی

لاہور(نیوزٰڈیسک)وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے عمر عادل کیخلاف ایف آئی اے کو درخواست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ عمرعادل نے اپنے وی لاگ میں وزیراعلیٰ پنجاب اوردیگر خواتین اینکرز کی کردار کشی کی ہے. انہوں نے کہاکہ عمرعادل ‘گندے انڈے’ کے نام سے ایک یوٹیوب چینل کے شریک […]

بلوچستان میں5 ہزار سے زائد سکول ایک استاد پر مشتمل

کوئٹہ(نیوزڈیسک) بلوچستان کے سکولوں کے اعداد و شمار کی رپورٹ جاری کردی گئی، رپورٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق بلوچستان میں 3152 سکولز ابھی بھی غیرفعال ہیں، بلوچستان میں 15096 سرکاری سکولز ہیں، 12194 پرائمری، 1608مڈل اور 1149ہائی سکول ہیں، صوبے کے پانچ ہزار سے زائد سکول ایک استاد پر […]

ترک وزیرخارجہ کے طیارے کی اچانک کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ

کراچی(نیوزڈیسک) ترکیہ کے وزیرخارجہ کے طیارے کو ایندھن کی ضرورت کے پیش نظر کراچی ائیرپورٹ پرلینڈنگ کروائی گئی۔ ہفتے کی شام 4 بجکر55 منٹ پرترکیہ کے وزیرخارجہ کے طیارے کوایندھن فراہمی کے لیے جناح ٹرمینل پر اتارا گیا، طیارہ لاوس سے انقرہ جارہا تھا جس کوری فیولنگ کی ضرورت پڑی۔ طیارے کے کپتان نے کراچی […]

گرل فرینڈکوقتل کرکے لاش جھاڑیوں میں پھینک دی

ممبئی(نیوزڈیسک)بھارتی شہر ممبئی کے مضافات میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اس کے بوائے فرینڈ نے چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا اور لاش ریلوے اسٹیشن کے قریب جھاڑیوں میں پھینک دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ناوی ممبئی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) وویک پنسرے نے بتایا کہ […]