اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل مہنگا

لندن (اے بی این نیوز ) لندن، برطانیہ اور یورپی ممالک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال کے باعث توانائی کے شعبے میں مہنگائی نے شدت اختیار کر لی ہے، جس سے عام شہریوں کی زندگی پر براہ راست اثرات مرتب […]

عراقی کردستان کے شہر اربیل میں فوجی اڈے پر حملہ

اربیل (اے بی این نیوز ) عراقی کردستان کے شہر اربیل میں ایک رات کے وقت فوجی اڈے پر فضائی واقعہ پیش آیا جس میں خوش قسمتی سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ یہ حملہ میزائل کے ذریعے کیا گیا، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ اصل میں ایک ڈرون […]

بھارت، نئی دہلی میں ڈرون مینوفیکچرنگ مرکز پر حملہ،جا نئے کس نے کیا

نئی دہلی(اے بی این نیوز) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک ڈرون مینوفیکچرنگ مرکزپر بڑے حملے کی اطلاعات سا، جس کے بعد سکیورٹی اداروں نے شہر بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق یہ مرکز بھارت، اسرائیل اور افغانستان کے مشترکہ تعاون سے چلایا جا رہا تھا جہاں جدید ڈرون […]

کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے

اسلام آباد (اے بی این نیوز ) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق 13 مارچ کو شہر کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اس میں اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں شامل ہیں۔یہ عام تعطیل تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر لاگو ہوگی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر نے اس فیصلے […]

لطیف کھوسہ نے عمران خان کے حوالے سے خوشخبری سنا دی،جا نئے کیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )سینئر رہنما تحریک انصاف لطیف کھوسہ نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں دی گئی سزا متعدد آئینی اور قانونی سوالات کو جنم دیتی ہے اور معاملے کو سیاسی رنگ دینا درست نہیں۔ ہر ملزم کو شفاف ٹرائل کا حق حاصل ہونا چاہیے اور عدالتی فیصلوں کو جلد بازی یا […]

ایران کا آبنائے ہرمز آنے والے جہازوں پر حملے کا اعلان

تہران (اے بی این نیوز   )مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سمندری راستوں کی سیکیورٹی پر خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔ ناروے نے اپنے تمام تجارتی اور مال بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز کی طرف جانے سے روکنے کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ عملے اور جہازوں کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھا […]

ایران کھل کر میدان میں آگیا،جنگ بندی چا ہتے ہو تو ہماری شرائط تسلیم کرو،واضح پیغام دیدیا

تہران (اے بی این نیوز   )مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی شرائط واضح کر دی ہیں۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ موجودہ بحران کا واحد حل یہ ہے کہ ایران کے جائز حقوق کو تسلیم کیا جائے اور خطے میں پائیدار امن کے لیے […]

امریکی بحریہ کے جدید طیارہ بردار جنگی بیڑے کو آگ لگ گئی،وجہ جا نئے

تہران (اے بی این نیوز   )امریکی بحریہ کے جدید طیارہ بردار جنگی بیڑے جیراڈ فورڈ پر اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو فوجی زخمی ہو گئے۔ امریکی سینٹ کام کے مطابق آگ جہاز کے لانڈری روم میں لگی اور اسے فوری کارروائی کے بعد قابو میں لے لیا گیا۔ حکام […]

ایل این جی مہنگی

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )ملک میں مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے مارچ کے لیے نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا […]

بڑی خوشخبری، تیل آبنائے ہرمز کو بائی پاس کر کے پاکستان پہنچ گیا، مزید جہازوں کی آمد متوقع

کراچی ( اے بی این نیوز   )پورٹ قاسم میں تیل سے بھرے جہازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پورٹ قاسم حکام کے مطابق تین بڑے جہاز پہلے ہی پہنچ چکے ہیں اور چوتھا جہاز کل کراچی پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق ایم ٹو سپروس جہاز آج رات 55 ہزار میٹرک ٹن تیل کے ساتھ لنگر انداز […]