اہم خبریں

پٹرول برقرار،ڈیزل مہنگا کر دیا گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز)حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 264روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔2 روپے78 […]

کتنے کروڑ میں ڈیل ہوئی ہے؟ سامعہ حجاب سے سوال

اسلام آباد (اے بی این نیوز)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے اغواء اور دھمکیوں کے کیس میں نیا موڑ اس وقت آیا جب سامعہ نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ ملزم کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کرتی ہیں۔ اس بیان کے بعد عدالت نے ملزم […]

اسمبلیوں کا حصہ رہنا اس نظام کو عزت دینے کے مترادف ہے،سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز)سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ملک میں مقدمات کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ سزائیں کس کو اور کب دی جاتی ہیں۔ ان کے مطابق یہ مقدمات بے معنی اور کھوکھلے ہیں جو بالآخر پاش پاش […]

قطر کیخلاف اسرائیلی جارحیت نے خطے میں امن کے امکانات کو ختم کردیا،مشترکہ اعلامیہ

دوحہ (اے بی این نیوز)عرب اسلامی سربراہی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔جس کے مطابق قطر کیخلاف اسرائیلی جارحیت نے خطے میں امن کے امکانات کو ختم کردیا۔ اسرائیل کے غیرقانونی حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی اور جوابی اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعلان۔ […]

اسٹیٹ بینک ملکی معیشت کی فوری ضروریات کو پورا کرنے میں ناکام رہا ، ایس ایم تنویر

لاہور (اے بی این نیوز) ایف پی سی سی آئی کے رہنما ایس ایم تنویر نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ کو برقرار رکھنے کے فیصلے پر گہری مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک ملکی معیشت کی فوری ضروریات کو پورا کرنے میں ناکام رہا […]

اسرائیل نے تمام سرخ لکیریں عبور کر لیں ،ایران

دوحہ (اے بی این نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملہ دہشتگردی تھی۔ اسرائیل نے قطر پر حملہ کر کے عالمی اصولوں کی خلاف ورزی کی ۔ ہمیں مستقبل میں کسی بھی اسرائیلی حملے کیلئے تیار رہنا چاہیے۔ اسرائیل کو حملوں میں امریکا اور مغرب کی حمایت حاصل ہے […]

اسرائیل نے دوحہ پر حملہ عالمی امن کو سبوتاژ کرنے کیلئے کیا،وزیر اعظم محمد شہباز شریف

دوحہ ( اے بی این نیوز       )وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہم ایک اہم اور افسوسناک واقعے کے تناظر اکھٹے ہوئے ۔ اسرائیل نے دوحہ پر حملہ عالمی امن کو سبوتاژ کرنے کیلئے کیا۔ پاکستان قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ قطر کے ساتھ مکمل […]

وزیراعظم کی عالمی راہنمائوں سے اہم ملاقاتیں

دوحہ (اے بی این نیوز) دوحہ میں منعقدہ عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، فلسطین کے صدر محمود عباس اور امیر قطر شیخ تمیم […]

اسرائیل کے جنگی جرائم تمام حدیں پار کر چکے ہیں ، فلسطینی صدر محمود عباس

دوحہ (اے بی این نیوز) فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت روکنے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ اسرائیل کے جنگی جرائم تمام حدیں پار کر چکے ہیں۔ فلسطینیوں کی نسل کشی روکنا اور فوری امداد کی فراہمی ناگزیر ہے۔ 1967 کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست کا قیام ہی […]

اسرائیلی حکومت کو رعایت نہیں دی جا سکتی ، ترک صدر کو دو ٹوک اعلان

دوحہ (اے بی این نیوز)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ اسرائیلی کے توسیع پسند انہ عزائم مشرق وسطیٰ اورعالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہیں۔ غزہ میں نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔ مسلمان ملکوں کی طرف سے […]