اہم خبریں

ایشیا کپ،تنازع حل،پاکستان کی فتح ، مطالبہ تسلیم

دبئی (اے بی این نیوز) ایشیا کپ کے دوران پیدا ہونے والا تنازع بالآخر حل کر لیا گیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹا کر ان کی جگہ رچی رچرڈ سن کو پاکستان اور یو […]

آزاد کشمیر میں ریاستی رٹ کو چیلنج نہیں ہونے دیں گے،وزیراعظم چوہدری انوار الحق

اسلام آباد (رضوان عباسی) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے واضح کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں ریاستی رٹ کسی صورت چیلنج نہیں ہونے دی جائے گی۔ جلاؤ گھیراؤ اور جتھوں کے ذریعے مطالبات منوانے کی کوششیں ناقابلِ قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے طرز عمل کے پیچھے پاکستان دشمن قوتوں […]

سوشل میڈیا اکاؤنٹس تفتیش، عمران خان برہم، کون استعمال کرتا ہے نام نہیں بتائوں گا،اندرونی کہانی سامنے آگئی

راولپنڈی (اے بی این نیوز) اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے اہم تفتیش کی گئی جس کی اندرونی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی خصوصی ٹیم اڈیالہ […]

سیلاب متاثرین کی صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے،مہربانو قریشی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مہربانو قریشی نے اے بی این کے پروگرام ’’سوال سے آگے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس سیلاب متاثرین کے درست اعداد و شمار تک موجود نہیں، جس کے باعث صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا […]

اے پی پی میگا کرپشن کیس، 13 ملزمان کی ضمانت خارج، 7 گرفتار

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اے پی پی میگا کرپشن کیس میں 13 ملزمان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہوگئی، ایف آئی اے نے 7 ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو اسپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور نے مقدمے کے نامزد ملزمان فرقان راؤ، معظم جاوید کھوکھر، […]

سوشل میڈیا ہماری آنکھیں، زبان اور کان کی حیثیت رکھتا ہے، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا عوامی آگاہی کا سب سے بڑا ذریعہ بن چکا ہے اور اب یہ ہماری آنکھیں، زبان اور کان کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نے پی ٹی آئی کی کانفرنس […]

جعل سازوں سے ہو شیار، 11 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزارتِ مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ عمرہ زائرین کو جعل سازی اور دھوکہ دہی سے بچانے کے لیے 11 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جو اسلامی سال 1447 ہجری کے لیے قابلِ عمل ہے۔ یہ فہرست وزارت کی آفیشل ویب سائٹ پر […]

یمن پر حملہ

صنعا (اے بی این نیوز) اسرائیلی فضائیہ نے یمن کی اہم بندرگاہ حدیدہ پر خوفناک فضائی حملے کیے، جنہیں حوثی تحریک سے منسلک ٹی وی چینل ’’المسیرہ‘‘ نے ’’بارود کی بارش‘‘ قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے بندرگاہ اور اس کے اطراف کم از کم 12 فضائی حملے کیے۔خلیج ٹائمز کے مطابق، ان […]

جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کے فیصلے کے خلاف وکلا کی کل مکمل ہڑتال

اسلام آباد (اے بی این نیوز) جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کے فیصلے کے خلاف وکلا کی ہڑتال اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے کل مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے مطابق کل 17 ستمبر کو اسلام آباد کی عدالتوں میں وکلا پیش نہیں ہوں گے۔ […]

عمران خان سے ملاقات کا مقررہ وقت ختم ، کسی سے ملاقات نہ ہو سکی

راولپنڈی (اے بی این نیوز)اڈیالہ جیل میں بانی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مقررہ وقت ختم ۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور اور بانی پی ٹی آئی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہ ملی ۔ نیاز اللہ نیازی ،قاضی انور سلمان اکرم راجہ کو بھی ملاقات کی اجازت نہ […]