اہم خبریں

اسلامی نظریاتی کونسل نے دوسرا نکاح ثالثی کونسل کی اجازت کے بغیر غیر شرعی قرار دیدیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ عدالتی نظام اور نظام انصاف معتبر اور بااثر ہونا چاہیے۔ نکاح، طلاق اور خلع کے فیصلے شریعت کے مطابق ہونے چاہئیں،اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت اجلاس ہو رہا تھا انہوں نے دوسرا نکاح ثالثی کونسل […]

انتظار پنجوتھہ 24 گھنٹوں میں وآپس گھر آ جائیں گے، اٹارنی جنرل کی یقین دہانی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )انتظار پنجوتھہ 24 گھنٹے میں وآپس گھر آ جائیں گے۔ اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں یقین دہانی کرا دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ 24 گھنٹے کب سے شروع ہو رہے ہیں ۔ اتارنی جنرل نے کہا آج 10 بجے سے 24 گھنٹے کاؤنٹ ہونگے ۔ […]

خیبرپختونخواحکومت کی پی آئی اے نجکاری بولی میں اظہاردلچسپی کیا

پشاور( اے بی این نیوز )خیبرپختونخواحکومت کی پی آئی اے نجکاری بولی میں اظہاردلچسپی کیا۔ خیبرپختونخوانجکاری بورڈنےخط کےذریعےدلچسپی کااظہارکیا۔ پی آئی اےنجکاری بولی میں شرکت کیلئےخط وفاقی وزیرنجکاری کولکھاگیا۔ خط کامتن کے مطابق پی آئی اے قومی ائیرلائن ہے،اثاثےقوم کیلئےاہمیت رکھتےہیں۔ پی آئی اےکی اہمیت کومدنظررکھتےہوئے وزیراعلیٰ کی ہدایت پرخط تحر یر کیاگیا۔ خیبرپختونخواحکومت بلیوورڈسٹی […]

سپریم کورٹ بار انتخابات 25-2024کے کامیاب امیدواروں کے حتمی نتائج جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )سپریم کورٹ بار انتخابات 25-2024کے کامیاب امیدواروں کے حتمی نتائج جاری کر دیئے گئے۔ منتخب عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے آج سے کام کرنا شروع کردیا نائب صدر ’’سندھ‘‘کا معاملہ تاحال عدالت میں زیر سماعت ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق صدر میاں محمد رؤف عطا نے انتخابات میں 1637ووٹ حاصل […]

سپریم کورٹ کیلئے 25 ججز، قائمہ کمیٹی نے ججز کی تعداد میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )سپریم کورٹ کے 25 ججز، قائمہ کمیٹی نے ججز کی تعداد میں اضافے کی منظوری دے دی۔ سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کی منظوری دے دی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے کثرت رائے سے ججز کی تعداد 25 کرنے کی منظوری دے […]

منرل واٹر کے 30 برانڈز کو پینے کے لیے غیر محفوظ قرار دے دیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )پاکستان میں بوتل بند پانی کے 30 برانڈز کو پینے کے لیے غیر محفوظ قرار دے دیا گیا۔پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کے نتائج کے مطابق، ایک حالیہ اپ ڈیٹ میں، حکومت نے مائیکرو بائیولوجیکل اور کیمیائی آلودگیوں کی وجہ سے 30 بوتل بند پانی کے برانڈز کو […]

مہنگائی بے قابو ہو گئی،انڈے،لہسن،دال مونگ، گھی، آلوسمیت جانئے کیا کیا مہنگا ہوا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے،گزشتہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 14.45 فیصد ہوگئی۔ ایک ہفتے کے دوران 12اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ۔ 12اشیا ضروریہ کی […]

حکومت کا مزید دو اہم ترین آئینی ترامیم لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نا صر نقوی     )حکومت کا مزید دو آئینی ترامیم لانے کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق ایک آئینی ترمیم بلدیاتی اداروں کی تشکیل اور ان کے انتخابات کے بارے میں ہے۔ دوسری آئینی ترمیم فوجی عدالتوں کے قیام کے بارے میں ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم میں جمیعت علمائے اسلام کی حمایت حاصل کرنے کیلئیے فوجی […]

پاک امریکہ تعلقات کو مزید تقویت بخشنے کے لئے کوشاں ہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے یو ایس ایڈ مشن ڈائریکٹر ویرایا کیٹ سوم ونگسری کی ملاقات ۔ ملاقات میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز اور یو ایس ایڈ پنجاب چپٹر کی نمائندہ عریشہ بانوبھی موجود تھیں ۔ باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں […]

وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ قطرکامشترکہ اعلامیہ جاری کردیاگیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ قطرکامشترکہ اعلامیہ جاری کردیاگیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے دوحہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے پرتپاک استقبال اور […]