اہم خبریں

سموگ ہے کیا یہ کب اور کیسے شروع ہو ئی،اس سے بچنے کی تدابیر کیا ہیں ،جانئے تحقیقاتی رپورٹ میں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       ) لندن میں سموگ کا آغاز 5 دسمبر 1952 کو لندن کے شہریوں نے جب آنکھ کھولی تو پورا شہر ایک گھنے، سیاہ دھوئیں میں ڈوبا ہوا تھا۔ دھوئیں کی شدت اتنی تھی کہ ہاتھ کو ہاتھ سجھائی نہیں دے رہا تھا۔ بینائی کا معیار صفر پر آچکا تھا، گاڑیوں […]

پارلیمنٹ نے کرپشن کیسز ختم کردیے، جب ہوش آئے گا تو دیر ہوجائے گی، جسٹس محسن اختر کیانی کی شدید تنقید

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے نیب کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پارلیمنٹ پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے کرپشن کیسز کو ختم کر دیا ہے اور جب اس کو ہوش آئے گا تو بہت دیر ہو چکی ہوگی۔ منگل […]

پی آئی اے کی خریداری کیلئے خیبرپختونخواحکومت نے وفاق کو ایک اور خط لکھ دیا

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری میں حصہ لینے کے لیے وفاقی حکومت کو دوسرا خط ارسال کر دیا ہے۔ خیبرپختونخوا انوسٹمنٹ بورڈ کی جانب سے وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پہلے خط کو دس دن گزر چکے ہیں، مگر […]

سموگ کی وجہ فصلوں کا جلانا نہیں، اصل حکمرانوں نے ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہے،خواجہ آصف پھٹ پڑے

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پنجاب میں سموگ کے مسئلے کی وجہ چاول کی فصل کی باقیات جلانے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مسئلے کے پیچھے اصل حکمرانوں کی حکمت عملی ہے جنہوں نے عوام کو غلط سمت میں گمراہ کیا ہے۔ خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر ایک […]

نومبر اور دسمبر میں شادیاں نہ کریں،لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کیس میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا اہم بیان

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے اہم بیان دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت آئندہ سال کے لیے شہریوں سے درخواست کرے گی کہ نومبر اور دسمبر میں شادیاں نہ رکھی جائیں، تاکہ سموگ کے اثرات کو کم کیا […]

بھارت کےچیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار پرنواز شریف کا اہم بیان

لندن: سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے بھارت کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ نواز شریف، جنہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ جینیوا سے لندن پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو […]

کم عمر بچوں سے جنسی زیادتی کےہزاروں کیسز، ہوشربا اعداد و شمار سامنے آگئے

پنجاب میں کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، جس کا انکشاف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں ہوا۔ پنجاب پولیس کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ پانچ سالوں میں پنجاب میں 5,623 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ […]

وزارت مذہبی امور کا پی ٹی اےکو گستاخانہ اور فحش مواد ہٹانے کیلئے خط، فوری کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے آن لائن پلیٹ فارم سے گستاخانہ اور پورنوگرافی مواد ہٹانے کیلیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو خط لکھ دیا۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے پی ٹی اے کو لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گستاخانہ اور پورنوگرافی مواد کی بدستور آن لائن […]

نادرا سے 27 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں نادرا کے چیئرمین نے یہ تسلیم کیا کہ نادرا سے 27 لاکھ پاکستانیوں کا ذاتی ریکارڈ چوری ہوگیا ہے۔ اجلاس کی صدارت راجہ خرم نواز نے کی، جہاں چیئرمین نادرا نے کمیٹی کو بتایا کہ اس واقعے میں نادرا کی انتظامیہ کی غفلت اور […]

عمران خان پر پنجاب میں کتنے مقدمات درج ؟ تفصیلات عدالت میں جمع کروادی گئیں

لاہور: پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر صوبے بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی ہیں۔ سرکاری وکیل کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان پر پنجاب پولیس نے مجموعی طور پر 54 مقدمات درج کر رکھے ہیں۔ رپورٹ کے […]