اہم خبریں

پنجاب کے 3 اضلاع میں رینجرز طلب،22 نومبر سے غیر معینہ مدت کیلئے تعینات ہونگے

راولپنڈی (اے بی این نیوز    )پنجاب کے 3 اضلاع میں رینجرز طلب۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں رینجرز طلب کر لیں۔ راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کے 2، 2 ونگز کی خدمات طلب کی گئیں۔ جہلم میں رینجرز کی 1 کمپنی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ۔ راولپنڈی اور اٹک میں […]

10 دن کیلئےاحتجاج ملتوی کرنے کیلئے مجھے آفر کی،رہائی کی بجا ئے مجھ پر مزید کیس بنا دیا گیا،عمران خان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )علیمہ خان نے بتا کہ عمران خان نےکہا کل مجھےانہوں نےآفر کی آپ 10 دن کیلئےاحتجاج ملتوی کریں ہم بات چیت کیلئےتیارہیں،میں نےکہاٹھیک ہے پہلےبے گناہ لوگوں کو رہا کرو،بجائے رہائی کے مجھ پر کیس بنا دیا، اس سے واضح ہوا طاقتور لوگ جس وقت چاہئیں آپ کو قید میں […]

24نومبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج ،حکومت نےرینجرز اورایف سی کی تعیناتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)24نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کیلئےرینجرز ،ایف سی کی منظوری ۔ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا کل اسلام آباد میں سندھ رینجرز اور پنجاب رینجرز کے اضافی دستے پہنچیں گے ایف سی کی پلاٹونز بھی کل اسلام آباد پہنچیں گی۔ رینجرز […]

عمران خان کی شرائط پوری ہونے والی نہیں ہیں ،رانا ثنااللہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز)مشیروزیراعظم رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کے فیصلے سے حکومت کو کوئی پریشانی نہیں۔ عمران خان سے مذاکرات کی باتیں ملکی وقومی مفاد میں ہورہی ہیں۔ عمران خان کی شرائط پوری ہونے والی نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال پر […]

پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج ختم کرنے کیلئے حکومت کے سامنے سخت ترین شرائط ر کھ دیں،جانئے تفصیلات

اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کیلئے ملاقات ۔ پی ٹی آئی نے احتجاج ختم کرنے کیلئے حکومت کے سامنے 3 نکاتی ایجنڈا رکھ دیا ۔ ملاقات گزشتہ رات سپیکر ہاؤس میں ہوئی ،ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسد قیصر ،بیرسٹر گوہر ،علی امین گنڈا پور شریک تھے۔ […]

مذاکرات کسی کے ساتھ ہو ئے تو ہماری شرائط کی بنیاد پر ہوں گے،فیصل چودھری

اسلام آباد (اے بی این نیوز)فیصل چودھری نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹوکیس میں بشریٰ بی بی کی پہلے ضمانت ہوچکی۔ عمران خان پر سیاسی انتقام کیلئے ساری کیسز بنائے گئے۔ عمران خان کے کیسز میں کوئی دم نہیں ۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے […]

عمران خان کو 66مقدمات میں  ضمانت درکار ، جا نئے تفصیل کون سے مقدمات کہاں کہاں درج ہیں

اسلام آباد (اے بی این نیوز)سابق وزیر اعظم عمران خان کو 66مقدمات میں  ضمانت درکار ہے۔ پنجاب میں 9مئی8 کے مقدمات۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ کوہسارمیں 4مقدمات ہیں۔ جبکہ تھانہ کورال،اسلام آبادمیں 1مقدمہ ہے۔ تھانہ گولڑہ،کراچی کمپنی،آئی نائن،شہزادٹاؤن،سنگجانی اورتھانہ رمنا ایک ایک مقدمہ درج ہے۔ پنجاب میں54مقدمات ہیں،9مئی کے 12مقدمات ہیں۔ توشہ خانہ […]

مایوسی پھیلانے اور ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے لوگ آج کدھر ہیں؟ کیاان کو جواب دہ نہیں ٹھہرانا چاہیے؟ آرمی چیف

کراچی (اے بی این نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل پر کامل یقین ہے۔ ایک سال پہلے چھائے ہُوئے مایوسی کے بادل آج چھٹ چکے ہیں۔ میں نے گزشتہ نشست میں بھی کہا تھا کہ “مایوسی مسلمان کے لیے حرام ہے۔ آج پاکستان کی […]

قسطوں میں حج اخراجات کی وصولی،درخواستوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد (نامہ نگار)وزارت مذہبی امور کے قسطوں میں حج اخراجات وصول ‎کرنے کے فیصلے کے نتیجے میں اس سال حج درخواستوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دستاویزات کے مطابق، پہلے دو دنوں میں مجموعی طور پر 4774 درخواستیں موصول ہوئیں، جبکہ گزشتہ سال انہی دنوں میں صرف 1300 درخواستیں جمع ہوئی تھیں۔ […]

آزاد کشمیر حکومت نے وفاق سے 100 فیصد ملکی گندم کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (نامہ نگار )آزاد کشمیر میں درآمدی گندم کی فراہمی کے خلاف عوامی ردعمل کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ محکمہ خوراک آزاد کشمیر نے رپورٹ میں غیر ملکی گندم کو ناقابل استعمال قرار دیتے ہوئے عوامی احتجاج کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ذرائع کے مطابق، وفاقی حکومت کو صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے […]