اہم خبریں

پی ٹی آئی کے کارکنان فیض آباد پل پر جمع ہوگئے ،پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ

راولپنڈی(اے بی این نیوز         )پی ٹی آئی کے کارکنان فیض آباد پل پر جمع ہوگئے ۔ پولیس کی کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد کارکن منتشر ہو گئے۔ پی ٹی آئی کااحتجاج ۔ حکومت روکنے کیلئے تیار۔ اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستے بند۔ […]

ضلع کرم میں کشیدگی جاری،کل رات سے اب تک جھڑپوں میں درجنوں افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں کشیدگی کی صورتحال برقرار ہے، جبکہ حالیہ فائرنگ کے واقعات میں مزید 30 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، جس کے بعد 3 روز کے دوران مجموعی طور پر 75 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ جمعرات کو ضلع کرم کے لوئر علاقے اوچت میں مسافر […]

اسلام آباد میں رکھے گئے کنٹینرز کوپراسرار انداز میں آگ لگ گئی

اسلام آباد: تھانہ کھنہ کے قریب رکھے گئے کنٹینرز کو آگ لگ گئی، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے روانہ ہوگئیں۔ تھانہ کھنہ کے قریب کنٹینرز میں نامعلوم وجوہات کے سبب آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر آگ پر قابو پانے کے لیے روانہ ہوگئی […]

یو اے ای وزٹ ویزا کے لیے درخواست دینے کا یہ آسان طریقہ اپنائیں

اگر آپ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزٹ ویزا کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں، تو ضروری ہے کہ آپ تمام مطلوبہ دستاویزات فراہم کریں تاکہ آپ کی درخواست مسترد نہ ہو۔ یو اے ای کا سفر کرنے کے لیے ایئرپورٹ پر روانگی کے وقت قیام کا ثبوت، واپسی کا ٹکٹ، اور 300 […]

جان کا خطرہ؟ ہونڈائے اور کِیا نے اپنی ہزاروں گاڑیاں مارکیٹ سے واپس منگوالیں

ہونڈائے اور کِیا کی ہزاروں گاڑیاں واپس منگوا لی گئیں: جان کا خطرہآٹو میکرز ہونڈائے اور کِیا نے توانائی کے ضیاع اور تصادم کے خطرات کے پیش نظر اپنی 2 لاکھ 8 ہزار گاڑیاں مارکیٹ سے واپس منگوا لی ہیں۔ ہونڈائے نے اپنے اینڈ جینیسز ماڈلز کی ایک لاکھ 45 ہزار گاڑیاں واپس منگوائیں، جن […]

محسن نقوی کی ڈیڈ لائن کے بعدعلیمہ خان نے پارٹی رہنماؤں کے فون اٹھانے بند کردئے، بشریٰ بی بی سے مشاورت کا فیصلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان سے رابطہ کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا میں پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی اندرونی تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں۔ وزیر داخلہ کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن کے ختم ہونے سے قبل سابق صدر عارف علوی اور علی […]

واٹس ایپ پر وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کا فیچر پیش کردیا گیا

واٹس ایپ نے 21 نومبر کو اپنے نئے فیچر کے تحت وائس نوٹس کو تحریر میں تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ تاہم، یہ فیچر فی الحال تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے اور اسے مرحلہ وار متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس نئے فیچر کے ذریعے، واٹس ایپ صارفین اب موصول ہونے […]

بشریٰ بی بی کا ویڈیو بیان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور کے بعد ملتان، لیہ اور گوجرانولہ میں بھی مقدمات درج

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے بعد ملتان، لیہ اور گوجرانولہ میں بھی مقدمات درج کرلیے گئے۔ ملتان میں بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ قطب پور میں شہری عمیر مقصود کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔ […]

اسلام آباد آنیوالےپی ٹی آئی ایم این اے یا ایم پی اے کیساتھ کیا کیاہو نیوالا ہے؟ فیصل واوڈاکے انکشافات

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد 24 نومبر کو جو کوئی اسلام آباد آیا تو توہین عدالت کے تحت ایم این اے اور ایم پی اے کی سیٹ کھونی پڑے گی۔ ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاسی قبر […]

پی ٹی آئی احتجاج روکنےکیلئےراستے بند، مریض ایمبولینس میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا

سرائے عالمگیر: پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لیے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باعث جہلم پل کے قریب ایک مریض نے ایمبولینس میں ہی دم توڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق، ایک مریض کو ایمرجنسی حالت میں سرائے عالمگیر سے ڈی ایچ کیو اسپتال جہلم منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم […]