اہم خبریں

ثنا یوسف کیس،اہم گواہوں پر جرح مکمل،جا نئے تفصیل

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  ) ثنا یوسف کے کیس پر عدالت میں کارروائی جاری رہی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت میں سرکاری وکیل راجہ نوید حسین پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کی جانب سے گواہان پر جرح کا عمل جاری رکھا گیا۔ سماعت کے دوران تین اہم گواہوں […]

گلوکار علی ظفر،میشا شفیع کیس ،فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

لاہور ( اے بی این نیوز  )گلوکار علی ظفر کا جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کرنے پر میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت ہو ئی۔ عدالت نے گواہوں کے بیانات اور وکلاکے دلائل مکمل ہونے پر ہتک عزت کے دعوے پر فیصلہ محفوظ کرلیا لاہور:سیشن کورٹ، ایڈیشنل سیشن جج آصف حیات نے علی ظفر […]

بریکنگ نیوز،سپین نے امریکی فوجی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کردی

سپین ( اے بی این نیوز  ) سپین نے امریکی فوجی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ہسپانوی وزیر دفاع کے مطابق ملک کی سرزمین یا فضائی حدود کو ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ […]

ایران کے تیل کے کنویں اور خارگ جزیرے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا جائے گا، ٹرمپ

واشنگٹن ( اے بی این نیوز  ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ایران کے ساتھ جاری صورتحال پر بڑے دعوے اور وارننگز جاری کی ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جنگی آپریشن کو روکنے کے لیے ایران کی قیادت کے ساتھ سنجیدہ […]

موسم کا الرٹ جاری،جا نئے آئندہ 24گھنٹوں میں  موسم کی صورتحال

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )ملک بھر میں بدلتے موسمی حالات کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ حکام کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں بارش، آندھی اور گرج چمک کا امکان ہے۔ محکمہ […]

ایوان صدر میں بڑی سیا سی بیٹھک، سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  ) اسلام آباد میں ایوانِ صدر ایک بار پھر اہم سیاسی اور سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے جہاں اعلیٰ سطحی اجلاس کے لیے معزز شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اس اجلاس کو نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔اطلاعات […]

زرداری، شہباز اہم ملاقات

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  ) آصف علی زرداری سے شہباز شریف نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں قومی سلامتی کے معاملات سرفہرست رہے اور خطے میں تیزی سے بدلتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، خاص طور پر اس کے پاکستان […]

رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع کل سے شروع،لاکھوں افراد کی شرکت متوقع

لاہور ( اے بی این نیوز  ) رائے ونڈ میں تبلیغی جماعت کا سالانہ اجتماع کل سے شروع ہونے جا رہا ہے جس کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی ملک بھر اور بیرون ملک سے بڑی تعداد میں شرکا کی آمد متوقع ہے، جس کے پیش […]

کھلا مین ہول ایک اور تین سالہ معصوم بچے کی زندگی نگل گیا

کراچی ( اے بی این نیوز  ) نیو سبزی منڈی کے قریب فقیرا گوٹھ کے علاقے میں 3 سالہ بچہ احسن کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ شہریوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا گیا ہے اور ایک بار پھر شہر کے بگڑتے انفراسٹرکچر پر سنگین […]

اسلام آباد، راولپنڈی میں موسم خطرناک ہو گیا،شدید طوفا نی باد و باراں،دن میں اندھیرا چھا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  ) جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں اچانک موسم نے خطرناک رخ اختیار کر لیا جہاں موسلا دھار بارش اور تیز طوفانی ہواؤں نے شہریوں کو حیران کر دیا۔ دن کے وقت ہی اندھیرا چھا گیا اور کئی علاقوں میں ایسا منظر دیکھا گیا جیسے رات ہو گئی ہو۔ […]