اہم خبریں

جماعت اسلامی کی تحریک انصاف سے بن گئی،متفقہ میئر کراچی لانے کا فیصلہ

کراچی(نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے کراچی میں متفقہ میئر لانے کا فیصلہ کرلیا۔ہفتہ کو جماعت اسلامی کا وفد امیرِ کراچی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں پی ٹی آئی سندھ سیکرٹریٹ پہنچا جہاں ان کا استقبال کیا گیا۔ مہمان وفد میں ڈاکٹر اسامہ رضی، مسلم پرویز، انجینئر سلیم اظہر اور منعم […]

پاکستان کا آئی ایم ایف سے رابطہ، منانے کی کوشش

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی حکومت کی آئی ایم ایف کو منانے کی کوششیں جاری ہے ، پاکستان نے آئی ایم ایف کے ڈومور مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرتے ہوئے ٹیکس آمدن بڑھانے کےلیے تجاویز آئی ایم ایف کے حوالے کردیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف سے باضابطہ رابطہ کرکے منانے […]

عدالت کے حکم پر سعید غنی نے حلیم عادل شیخ کو گلے لگالیا

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کی عدالت کے حکم پر پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر سعید غنی نے کمرۂ عدالت میں پی ٹی آئی رہنما، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو گلے سے لگا لیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں سعید غنی کی جانب سے حلیم عادل شیخ کے خلاف کیسز کی سماعت […]

کراچی میں ہوئے بلدیاتی الیکشن کو ہم نہیں مانتے،حلیم عادل شیخ

کراچی (نیوزڈیسک)پی ٹی آئی رہنما، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس صرف زبان ہوتی ہے، جسے جرم بنا دیا گیا ہے۔کراچی میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے یہ بات کہی ۔ان کا کہنا ہے کہ میری […]

صدرِ مملکت نے آن لائن بینک فراڈ اور جعل سازی کے بڑھتے واقعات کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آن لائن بینک فراڈ اور جعل سازی کے بڑھتے واقعات کا نوٹس لے لیا۔صدرِ مملکت نے آن لائن بینک فراڈ سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو ریلیف دینے کے باوجود فراڈ کے واقعات بڑھنا پریشان کُن ہیں۔عارف علوی نے بینکنگ محتسب […]

تعلیمی ادارے میں ہراسانی کا واقعہ، شوبز فنکار بھی پھٹ پڑے

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور کے علاقے ڈیفنس میں نجی اسکول میں طالبہ پر تشدد کے واقعے کے خلاف شوبز شخصات بھی سامنے آگئیں، ساتھی طالبات کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں بُلنگ کی روک تھام پر زور دیا۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شوبز شخصیات نے پیغام جاری کئے اور اس اقدام کی پُر […]

اوباڑو میں مغویوں کی رہائی کیلئے کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری

گھوٹکی (نیوزڈیسک)سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو میں رونتی کے کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف اغواء برائے تاوان کے مغویوں کی رہائی کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔پولیس کے مطابق اوباڑو میں 6 بکتر بند گاڑیاں کے ساتھ پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت پولیس کی نفری نے کچے کا محاصرہ […]

چاند پر قدم رکھنے والے دوسرے شخص نے93ویں سالگرہ پر چوتھی شادی کرلی

واشنگٹن(نیوزڈیسک)نیل آرمسٹرانگ کے بعد چاند پر قدم رکھنے والے دوسرے امریکی شخص نے اپنی 93 ویں سالگرہ کے موقع پر چوتھی شادی کرلی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بز ایلڈرن نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے لاس اینجلس میں شادی کی۔ اس سے قبل بز ایلڈرن […]

ڈیانا بیگ آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر

سڈنی(نیوزڈیسک)پاکستان ویمن ٹیم کی فاسٹ بولر ڈیانا بیگ انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئیں۔ڈیانا بیگ کی دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر ہوا ہے جس کی وجہ سے اب وہ کرکٹ نہیں کھیل سکیں گی۔ڈیانا بیگ کی جگہ دائیں ہاتھ کی بلے باز صدف […]

موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظراسلام آباد کے تعلیمی اداروں کو اہم ہدایات جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظراسلام آباد کے تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ وہ سیکورٹی صورتحال کا ازسرنو مکمل جائزہ لیں،تفصیلات کے مطابق ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاگیاکہ ادارے سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے خصوصی کمیٹیاں قائم کریں ،سکول کے آغاز اوراختتام پر سیکورٹی کے خاص انتظامات […]