درخواست ضمانت پر سماعت سے قبل اہم پیشرفت،مقررہ تمام کیسز بغیر کارروائی ملتوی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد بینکنگ کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت سے قبل اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔بینکنگ کورٹ میں مقرر تمام کیسز بغیر کارروائی ملتوی کردیے گئے۔آج صرف عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوگی، تمام دیگر […]
عمران خان توشہ خانہ کیس، وکیل نے سماعت 5 دن کیلئے ملتوی کرنے کی استدعا کردی،عدالت برہم

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں ان کے وکیل نے سماعت 5 دن کے لئے ملتوی کرنے کی استدعا کردی، جس پر جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ یہ کون سا طریقہ ہے، عمران خان 11 کورٹس میں […]
طویل عرصے بعد افغانستان سے امریکی انخلا کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ہوشربا انکشاف

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی حکام کی جانب سے شائع رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق افغان حکومت امریکی افواج کے کابل سے انخلاء سے حیران رہ گئی تھی۔امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کی رپورٹ کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پینٹاگان نےافغانستان کی سابقہ حکومت کو سکیورٹی تعاون کے ساتھ ملک سے انخلاء […]
خود ضمانت قبل از گرفتاری لے کر گھر بیٹھا ہے اور باقیوں کو کہتا ہے جیل جاؤ، جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال کی تنقید

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال کی والدہ جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال نے کہا کہ لیڈر بنا بیٹھا ہے وہ تو ضمانت قبل از گرفتاری لے کر گھر بیٹھا ہوا ہے اور باقیوں کو کہتا ہے جیل جاؤ۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال نےپی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک […]
پیپلزپارٹی کے گڑھ لیاری کی عوام مشتعل ، پارٹی آفس میں توڑ پھوڑ ،14 افراد گرفتار

کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کا گڑھ سمجھے جانے والے علاقے لیاری کے مکینوں نے مسائل حل نہ کیے جانے پر مشتعل ہوکرپارٹی کے ضلعی آفس پردھاوا دیا۔پولیس کے مطابق مشتعل مظاہرین نے آفس میں رکھی کرسیاں اور دیگرسامان توڑ دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مکینوں نے گیس اور بجلی کے شدید بحران پرمشتعل ہو کر […]
اٹلی کشتی حادثہ ، بچ جانے والے 16پاکستانیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ،پاکستانی سفیر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اٹلی میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں بچ جانے والے 16پاکستانیوں کی حالت تو خطرے سے باہر ہے ،ان کی واپسی کے لیے اٹلی حکومت کے تعاون سے اقدامات کیے جائیں گے۔ اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیرعلی جاوید نے کہا کہ کشتی حادثہ کلابریا میں جس مقام پر ہوا وہ سفارتخانے […]
وفاقی حکومت کا بھی گندم کی قیمت تین ہزار900 روپے من مقرر کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاق بھی گندم کی قیمت 3900 روپے من مقرر کرنے پر رضامند ۔ سندھ اور پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی کم ازکم قیمت خرید میں گزشتہ سال کے مقابلے غیر معمولی اضافہ کئے جانے پر اپنے شدیدتحفظات اور اعتراضات کا اظہار کردیا۔تاہم دونوں صوبوں کی کابینہ کے فیصلوں کا احترام کرتے […]
پی ڈی ایم کا سکیورٹی رسک، عمران خان پر دوبارہ حملہ ہوا تو قوم باہر نکل آئے گی، مسرت جمشید چیمہ

لاہور( نیوز ڈیسک) مرکزی رہنما تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان کی سکیورٹی کے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں، کارکنان چیئرمین پی ٹی آئی کی حفاظت کیلئے پہنچ جائیں۔لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی کی لاہور سے اسلام آباد روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے […]
عمران خان پر دوبارہ حملہ کا خدشہ ،ان کی جان خطرے میں نہ ڈالی جائے، فرخ حبیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان پر دوبارہ حملہ کا خدشہ ہے،ان کی جان خطرے میں نہ ڈالی جائے۔آج پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں لکھا کہ عمران خان عدالتوں کےاحترام میں پیش ہوں […]
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی

خضدار(نیوز ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 3 اعشاریہ 5 اور گہرائی 40 کلومیڑ زیر زمین ریکارڈ کی گئی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع […]