اہم خبریں

گجرات،11سگریٹ چوری ہونے پر شہری تھانے میں مقدمہ درج کرانے پہنچ گیا

گجرات(نیوزڈیسک) سگریٹ مہنگے ہونے کے بعد پاکستانی تاریخ کا دلچسپ ترین واقعہ بھی سامنے آگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں گجرات میں ایک شہری محمد لقمان اپنے گیارہ سیگریٹ چوری ہونے پر مقدمہ درج کرانے تھانہ پہنچ گیا۔مگر سول پولیس نے مقدمہ درج کرنےسے انکار کردیا ، جس کے بعد مقدمہ درج نہ ہونے […]

نظربند ایرانی سیاسی رہنما میر حسین موسوی کی طبیعت اچانک خراب، ہسپتال منتقل

تہران (نیوزڈیسک)ایران میں گھر میں نظر بند گرین موومنٹ کے رہنما میر حسین موسوی کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے باعث انہیں تہران کے ایک ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایرانی حکام نے چند روز قبل ان کی نظر بندی کی شرائط سخت کردی تھیں۔ وہ کئی سالوں سے نظر بندی کا سامنا کر رہے […]

پی آئی اے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پی آئی اے بورڈ کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے پی آئی اے کے تمام ملازمین کو 10 فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہیں جاری کردی ۔پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا گیا۔پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں جنوری 2023 سے اضافہ کیا گیا ۔پی آئی […]

ٹیکس سیکرٹریٹ سے 2.5 ارب ڈالر کی چوری، سابق وزیر خزانہ سمیت 4 افسران کی وارنٹ جاری

بغداد (نیوزڈیسک)اربوں روپے ٹیکس ریونیو کی لوٹ مارنے عراق کو ہلا کر رکھ دیا، اس صدی کی سب سے بڑی چوری سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکس سیکرٹریٹ سے 2.5 بلین ڈالر کی رقم چوری کے الزام میں عراقی عدلیہ نے سابق وزیر خزانہ اور سابق وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے قریبی ساتھیوں سمیت 4 […]

لاہور انتظامیہ نے عورت مارچ کی اجازت دینے سے انکارکر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور انتظامیہ نے ٹرانس جینڈر اور خواتین تنظیموں کو عورت مارچ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے جماعت اسلامی سمیت دیگر تنظیموں کے احتجاج کے پیش نظر عورت مارچ کی انتظامیہ کو ایوان اقبال، ناصر باغ، الحمرا ہال سمیت مال روڈ پر مظاہرے کی اجازت دینے […]

پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکن کو سلیمان شہباز کو گلدستہ پیش کرنا مہنگا پڑ گیا

لاہور(نیوزڈیسک)پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکن کو سلیمان شہباز کو گلدستہ پیش کرنا مہنگا پڑ گیا۔وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز گاڑی سے اترے تو ان کے استقبال کے لیے کھڑے کارکن نے آگے بڑھ کر گلدستہ دینے کی کوشش کی۔ وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلمان شہباز نے گلدستہ لانے والے پاکستان مسلم […]

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظور ی کا معاملہ، عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کردیا، اسپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری

پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کے خلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشریف اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری ،7 مارچ تک تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم ۔تفصیلات کے مطابق پشاورہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی ارکان کی […]

عمران خان آج انتخابی مہم کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج انتخابی مہم کے آغاز کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی آج انتخابی مہم کے لئے اپنے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، زمان پارک میں بھی بڑی اسکرین پر عمران خان کا خطاب دکھایا جائےگا ۔عمران خان پنجاب […]

آشیانہ ریفرنس: شہباز شریف کیخلاف نیب کے گواہوں کا بیان قلمبند

لاہور ( نیوز ڈیسک) آشیانہ ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف نیب کے گواہ کا بیان قلمبند کر لیا۔احتساب عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کیخلاف آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت ہوئی،نیب کے گواہان امتیاز احمد، عبدالرؤف مغل اور سعد محمود عدالت میں پیش ہوئے، وزیراعظم کے پلیڈر انوار حسین حاضری کیلئے پیش […]

شیخوپورہ ، دیہاتیوں کی ناکہ لگا کرلوٹنے والے چوروں پر فائرنگ ،ایک ڈاکو ہلاک

شیخوپورہ (نیوز ڈیسک) شیخوپورہ کے دیہاتیوں کی ناکہ لگا کرلوٹنے والے چوروں پر فائرنگ ،ایک ڈاکو ہلاک ۔تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے گاؤں جوار چپ کے قریب دیہاتیوں اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا گرفتار ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک […]