گھر یلو کچن سے 8 سو سال پرانی گمشدہ تصویر برآمد

پیرس(نیوزڈیسک) پیرس کے میوزم سے گمشدہ 8سوسال پرانی تصویر خاتون کے کچن سے تقریباً 800 سال پُرانا گمشدہ شاہکاربرآمد،مذکورہ پرانی گمشدہ تس پیرس کے لُوور میوزیم کو واپس لوٹا دیا۔10 انچ لمبی اور 8 انچ چوڑی یہ تصویر اطالوی شہر فلورینٹائن سے تعلق رکھنے والے فنکار چیمابوئے کی ہے جسے 2019 میں اس وقت دوبارہ دریافت کیا گیا جب خاتون نے اس کی مالیت کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ کیا۔خاتون کے کچن میں سالوں سے دیوار کی زینت بنایہ شاہکار 2 کروڑ 68 لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوا لیکن فرانسیسی حکومت نے اس کو قومی ورثہ قرار دیتے ہوئے برآمد کرنے سے روک دیا۔فرانس کی وزیرِ ثقافت رِیما عبدالملک اور لُوور میوزیم کے صدر اور ڈائریکٹر لارنس ڈی کارز کا کہنا تھا کہ پیرس کا مشہور میوزیم اب اس پینٹنگ کا نیا گھر ہوگا جہاں اس کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔فرانسیسی وزیر اور میوزیم کے صدر کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ فرانسیی حکومت نے اس پینٹنگ کو بولی جیتنے والے فرد سے خرید لیا ۔