خاتون ملازمہ نے نازیبا الفاظ پر باس کیخلاف کروڑ روپے ہرجانے کا مقدمہ جیت لیا

ایڈنبرگ(نیوزڈیسک) اسکاٹ لینڈ میں مینوپاز کے طعنے، نوکری سے نکالنے اور نازیبا کلمات کہنے پر 49 سالہ خاتون ملازمہ نے اپنے 70 سالہ باس پر مقدمہ دائر کیا تھا جس کا فیصلہ آگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون ملازمہ کیرن ایک انجینئرنگ فرم ’’تھیسٹل میرین‘‘ میں 1995 سے کام کر رہی تھیں۔ جہاں انھیں ہتک آمیز سلوک اور امتیازی رویوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔جس پر کیرن نے عدالت سے رجوع کیاتھا۔