چین کے ریسٹورنٹ میں گاہکوں کیلئے بال دھونے کی انوکھی سروس متعارف

ووچی(نیوزڈیسک)چین کے ایک ریسٹورنٹ میں گاہکوں کیلئے بال دھونے کی سروس متعارف کروا دی گئی ہے۔بال دھلوانے کیلئے کسٹمرز اپنی پسند کے شیمپو کا انتخاب کریں گے، ان کے سر کا مساج بھی کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ‘ہائے ڈی لاؤ چین کے سب سے بڑے ریسٹورنٹ کی فرنچائز ہے جس نے یہ سہولت متعارف کروائی ۔سہولت صرف ان کسمٹرزکیلئےہوگی جو مخصوص رقم کا کھانا خریدیں گے۔