اہم خبریں

پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات،انتخابی نشان کیس کی سماعت پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس کی سماعت پر فیصلہ محفوظ،،پشاور ہائیکورٹ میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا،،عدالت نے کہاشفاف انتخابات کیلئے یکساں مواقع فراہم کریں گے، ہمیں وقت کی حساسیت کا اندازہ ہے، جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دئے کہ آپ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کیوں دائر نہیں کیا ،، بیرسٹر گوہرنے کہا انٹرا پارٹی انتخابات پشاور میں ہوئے اس لیے یہاں آئے ، خیبرپختونخوا ہمارے لئے پنجاب سے زیادہ محفوظ ہے وہاں لیڈرز نہیں جاسکتے، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا آپ اب چیئرمین پی ٹی آئی ہیں آپ تو ہر جگہ جاتے ہیں،اس طرح بیانات کی توقع نہیں

متعلقہ خبریں