پشاور(نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے خیبر پختون خوا قیادت کو انتخابات میں تحریک انصاف سے اتحاد نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ باقی جماعتوں سے اتحاد کا فیصلہ صوبائی قیادت کرے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق شریک چئیرمین پی پی پی آصف علی زرداری گزشتہ روز پشاور پہنچے اور انہوں نے کل گورنر خیبرپختونخوا غلام علی سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما بھی موجود تھے۔اس موقع پر انہوں نے خیبر پختون خوا قیادت کو انتخابات میں تحریک انصاف سے اتحاد نہ کرنے کی ہدایت کی۔















