لاہور(نیوزڈیسک)گھر میں کچھ اچھا پکا ہو یا پکانے کا دل نہ کرے، دنیا میں آن لائن کھانا منگوانا فیشن بن چکا ، لیکن کیا کوئی سوچ سکتا ہے کہ ایک شخص پورے سال میں ایک کروڑ سے زائد کا کھانا بھی منگوا سکتا ہے؟فوڈ ڈیلیوری سروس کی سالانہ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ آرڈر بریانی کے موصول ہوئے جب کہ کیک، گلاب جامن اور پیزا کی ڈیمانڈ بھی زیادہ رہی، عالمی رپورٹ کے مطابق اآن لائن ایک کروڑ سے زائد کا کھانا منگوانے کا واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں ممبئی کے رہائشی نے صرف سال میں آن لائن کھانے پر غیر معمولی خرچہ کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔ فوڈ ڈیلیوری سروس نے سالانہ رپورٹ جاری کی جس کا مقصد بھارت میں کھانوں کے رجحان اور ترجیحات لوگوں کے سامنےرکھنا تھا،کھانا ڈیلیور کرنے والی سروس اپنی سالانہ رپورٹ کا جائزہ کر کے خود خیران رہ گئی، جس کے بعد رپورٹ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔فوڈ ڈیلیوری سروس کے مطابق ممبئی کے 1 صارف نے پورے سال میں بھارتی مالیت کے مطابق 42.3 لاکھ روپے (یعنی 1 کروڑ 43 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کے کھانے کے آرڈرز دیئے۔فوڈ ڈیلیوری سروس کی سالانہ رپورٹ کے مطابق انہیں سب سے زیادہ آرڈر بریانی کے موصول ہوئے جب کہ کیک، گلاب جامن اور پیزا کی ڈیمانڈ بھی زیادہ رہی۔