نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ملک کے بہتر مستقبل کیلئے سب کو کردار اداکرناہوگا،جدید تعلیم کا حصول ہی ہماری ترجیح ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوان ملک کے مستقبل کی ضمانت ہیں،والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اولاد کو بہترین تربیت دیں،کیڈٹ کالج کامیٹرک اور انٹر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنا قابل تعریف ہے۔انوار الحق کاکڑ اپنی تعلیم و تربیت میں والد کے کردار کے حوالے سے بتاتے ان کی آواز بھر آئی کہا میں آج بھی اپنے والد کو بہت مس کر رہا ہوں، اس تقریب میں شرکت کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔