روم (نیوزڈیسک)اٹلی نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور اس حوالے سے چین کو آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اطالوی حکومت نے چین کو ایک خط بھیجا ہے جس میں اسٹریٹیجک (تزویراتی) شراکت داری برقرار رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔جس میں کہاگیا ہے کہ اٹلی نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور اس حوالے سے چین کو آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔















