اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی اب ماضی کا حصہ بن چکا ہے،پرویز خٹک

نوشہرہ(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹرینرز (پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہاہے کہ مستقبل میں بانی پی ٹی آئی کے خاندان کے اختلافات کھل کر سامنے آئیں گے۔پیپلز پارٹی سے آنے والے شخص کو پارٹی چیئرمین بنا کر بانی پی ٹی آئی نے کارکنوں کو دھوکا دیا، بانی پی ٹی آئی اب ماضی کا حصہ بن چکا ہے۔نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی بہن میں اختلافات کی وجہ سے ڈمی چیئرمین منتخب کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں