اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہاہے کہ میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر امیدواروں کو ٹکٹ دیے جائیں گے، عام انتخابات کے لیے ن لیگ کی تیاری مکمل ہے، مسلم لیگ ن اقتدار میں آ کر غریبوں کا سہارا بنے گی، ہمارے دور میں ہمیشہ ملک وقوم نے ترقی کی۔سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا چوتھا اجلاس ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ہوا، جس میں مریم نواز، اسحاق ڈار، احسن اقبال اور مرکزی و صوبائی عہدیدار شریک تھے۔اجلاس میں بلوچستان سے پارٹی امیدواروں کے انتخاب سے جائزہ لیا گیا۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ باتیں کرنے والے بہت آئے، لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا، ہم نے گوادر کو سندھ کے ساتھ ملایا، کوسٹل ہائی وے بنائی، کہاں گئی وہ تبدیلی؟ عوام کو پوچھنا چاہئے۔















