اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی عام انتخابات 2024ء کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں۔پارٹی نے اسلام آباد فیڈرل کیپیٹل کے امیدواروں کے انٹرویوز لینا شروع کر دئیے۔ اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے تمام امیدواروں کے انٹرویوز آج ہی کیے جائیں گے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ اسلام آباد فیڈرل کیپیٹل کے کوآرڈینیٹر بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا پارٹی کے اسلام آباد فیڈرل کیپیٹل کے امیدواروں کے انٹرویوز کر رہے ہیں۔ حلقہ این اے 46 کےامیدواروں کےانٹرویو مرکزی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ن چک شہزاد میں جاری ہیں۔















