لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے کہ حکومت بتائےہمیں پنجاب اور کے پی اسمبلی کیوں نہیں توڑنے دے رہے،2023الیکشن کا سال ہے ہمیں فوری طور انتخابات کرانے ہیں، پاکستان میں پہلی بار آزاد خارجہ پالیسی لارہےتھے،سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی گئی ،تحریک انصاف کےآخری 2سال کے دوران معیشت بہتری رہی، مجھے پتہ چلاہے کہ ہمار ے ارکان کےاوپر پریشر ڈالا جارہاہے،5ارکان کوخریدنے کیلئےسوا ارب روپےکی رقم آفر کی گئی،ہمارے ارکان کوکہا جارہاہے کہ تحریک انصاف کا کوئی مستقبل نہیں،یہ بھی کہاجارہاہے کہ عمران خان کو مائنس کردیا اب اس کی کوئی حیثیت نہیں،ہمارے لوگوں کو کہاجارہاہےکہ ن لیگ میں چلے جائو،پی ڈی ایم والے حکومت میں اپنے کیسز معاف کروانے کیلئےآئے ،موجودہ حکومت نےآتے ہی 1100 ارب روپے کے کیسز ختم کیے،انہوں نے کہاکہ دو خاندانوں کی چوری کی وجہ سے بنگلادیش اور بھارت پاکستان سے آگے نکل گئے،پاکستان میں 2 خاندانوں کا کام صرف پیسے چوری کرنا اور این آر اولیناہے،بدھ کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے پتہ چلاہے کہ ارکان کےاوپر پریشر ڈالا جارہاہے،5ارکان کوخریدنے کیلئےسوا ارب روپےکی رقم آفر کی گئی لیکن میرے ایم پی ایز نے یہ آفرٹھکرادی،مجھےاپنےایم پی ایز پرفخرہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ ق لیگ نےمشکل وقت میں ساتھ دیا ان کابھی شکریہ ادا کرتاہوں،عمران خان نے کہاکہ ہمارے ارکان کوپیسوں کے علاوہ دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں،ہمارے ارکان کوکہا جارہاہے کہ تحریک انصاف کا کوئی مستقبل نہیں،یہ بھی کہاجارہاہے کہ عمران خان کو مائنس کردیا اب اس کی کوئی حیثیت نہیں،ہمارے لوگوں کو کہاجارہاہےکہ ن لیگ میں چلے جائو،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف آج ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے،انہوں نے کہاکہ جوریڈلائن لگانےکی بات کرتےہیں انہیں سیاست کاپتہ ہی نہیں،عمران خان نے کہاکہ ہماری حکومت سازش کےتحت گرائی گئی،ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نےکلین سویپ کیا،انہوں نے کہاکہ عوام کو ڈنڈے کے زور پر قابو نہیں کیاجاسکتا،عمران خان نے کہاکہ یہ حکومت میں اپنے کیسز معاف کروانے کیلئےآئے ،موجودہ حکومت نےآتے ہی 1100 ارب روپے کے کیسز ختم کیے،انہوں نے کہاکہ دو خاندانوں کی چوری کی وجہ سے بنگلادیش اور بھارت پاکستان سے آگے نکل گئے،پاکستان میں 2 خاندانوں کا کام صرف پیسے چوری کرنا اور این آر اولیناہے،انہوں نے کہاکہ پاکستان میں پہلی بار آزاد خارجہ پالیسی لارہےتھے،تحریک انصاف کےآخری 2سال کے دوران معیشت بہتری رہی،تحریک انصاف کےدور میں سب سےزیادہ ڈالر پاکستان آئے،انہوں نے کہاکہ یہ لوگ جنیوا میں جاکر مہنگے ہوٹلوں میں ٹھہرے،تنا بڑا وفد لے کریہ بھیک مانگنے جنیواگئے،حکمران کینسر کاعلاج ڈسپرین سےکرنےکی کوشش کررہےہیں،انہوں نے کہاکہ 2023الیکشن کا سال ہے ہمیں فوری طور انتخابات کرانے ہیں،25مئی کواحتجاج کیاتوپولیس لوگوں کو گھروں سے اٹھاکرلےگئی،انہوں نے کہاکہ انتشار روکنے کیلئےفیصلہ کیاکہ اسمبلی توڑ کر انتخابات کرائیں،حکومت بتائےہمیں پنجاب اور کے پی اسمبلی کیوں نہیں توڑنے دے رہے،انہوں نے کہاکہ ان لوگوں نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرائے،















