نئی دہلی(نیوزڈیسک)دیوالی کے بعد بھارت کا حیرت انگیز تہوار،ہندؤں کو منتیں پوری کرنے کیلئے گائے کے پیروں تلے لیٹنا پڑتا ہے۔ ہندو مہذب میں لوگ سمجھتے ہیں کہ گائے میں 33 کروڑ دیوی دیوتاؤں کا بسیرا ہے اور گائے کے پیروں تلے لیٹنے سے انہیں ان کا آشیرباد ملتا ہے اور ان کی منتیں پوری ہوتی ہیں،ایسا کرنے سے پہلے وہ عقیدت مند 5 دن کو روز ہ رکھتے ہیں اور مندر میں رات گزارتے ہیں پھر دیوالی کی رات یہ پوجا بھی کرتے ہیں جس میں تقریبا سارے کے لوگ شامل ہوتےہیں اس دوران یہ تہوار بھی منایا جاتا ہے ۔