اہم خبریں

چوہدری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا،معاون خصوصی عطا تارڑ

لاہور(نیوز ڈیسک )وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پرویز الہی کو مونس الہی کی طرح بھاگنے نہیں دیں گے، ان کو 186 ووٹ لینے ہوں گے۔بد ھ کے روز ہائیکورٹ کے با ہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلی چوہدری پرویز الہی اعتماد کے ووٹ سے نہ بھاگ سکتے ہیں نہ چھپ سکتے ہیں، ان کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پرویز الہی اپنے بیٹے کے پاس باہر جانا چاہتے ہیں، آپ ووٹ لیں یا گھر جائیں، تیسرا آپشن نہیں۔ عطا تارڑنے کہا کہ چوہدری پرویز الہی وزیر اعلی ہیں، وہ باہر جانے سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلی کے پاس 24 گھنٹے 186 ارکان کی سپورٹ ہونی چاہیے۔ان کا مزید کہناتھا کہ پنجاب میں آٹے کا بحران ہے انہیں کوئی پرواہ نہیں، سادہ اکثریت والا وزیرِ اعلی منتخب ہو گا، تاخیر ہو سکتی ہے لیکن ناکامی پرویز الہی کا مقدر ہے۔عطا تارڑ نے مزید کہا کہ یہ اچھا نہیں لگتا کہ وزیرِ اعلی کا نام نو فلائی فہرست میں آئے۔

متعلقہ خبریں