اہم خبریں

سعودی حکومت نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ،نواف سعید المالکی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہاہے کہ سعودی عرب ہمیشہ کی طرح مشکل وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ ہے،پاکستان کے ساتھ تیل کے شعبے میں ایک ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے پر جلد دستخط ہوں گے۔ریزیلیئنٹ پاکستان کانفرنس کی کامیابی اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے دورہ سعودی عرب کے ثمرات سامنے آرہے ہیں، کیوں کہ سعودی عرب نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر تیار اقتصادی اور مالی مدد کیلئے بھرپور سرمایہ کاری پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے سعودی ٹی وی چینل کوانٹرویودیتے ہوئے کہاکہ سعودی حکومت نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا اور اقتصادی ومالی مدد کی۔سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ 1947 میں جب پاکستان وجود میں آیا تو سعودی عرب نے ان ممالک میں شامل تھا جس نے پاکستان کو تسلیم کیا اور مدد فراہم کی۔ خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز سے لے کر ولی عہد محمد بن سلمان تک سعودی حکومت نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا اور اقتصادی اور مالی مدد فراہم کی۔سعودی سفیر نواف سعید المالکی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تیل کے شعبے میں ایک ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے پر جلد دستخط ہوں گے، تیل کے شعبے میں معاہدے جیسے اقدامات دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تذویراتی شراکت داری کی عکاسی کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں