اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کا نامور کامیڈین ماجد جہانگیر کی وفات پر اظہارافسوس

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے نامور کامیڈین ماجد جہانگیر کی وفات پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ففٹی ففٹی جیسے یادگار ڈراموں میں ماجدجہانگیرکی فنکاری تاریخ میں زندہ ہے، بدھ کاجاری ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے،وزیراعظم نے کہاکہ ففٹی ففٹی جیسے یادگار ڈراموں میں ماجدجہانگیرکی فنکاری تاریخ میں زندہ ہے، ماجد جہانگیر مزاح کے شعبے میں ایک ستارے کی مانند تھے۔

متعلقہ خبریں