اہم خبریں

توانائی کی بچت کیلئے قومی عملدر آمد کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) توانائی کی بچت کے لئے بنائی گئی قومی عملدر آمد کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق توانائی کی بچت کے لیے بنائی گئی 22 رکنی کمیٹی کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کمیٹی کا ‏حصہ ہونگے۔ کمیٹی اراکین میں وزیر خزانہ، تجارت ، وزیر توانائی، انڈسٹری اور سائنس و ٹیکنالوجی کے ‏وزیر کمیٹی میں شامل ہونگے، متبادل توانائی بورڈ کے سربراہ کو بھی کمیٹی کا 22رکنی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے ،کمیٹی توانائی بچت کے قلیل المدتی اور درمیانی مدت کے اقدامات کی نگرانی کرے گی، توانائی کی بچت سے متعلقہ صوبائی فریقوں سے بھی مذاکرات کیے جائیں گے جبکہ کمیٹی سر کلر ڈیٹ اور توانائی امپورٹ بل میں کمی کے لئے اقدامات بھی کرے ‏گی۔

متعلقہ خبریں