اہم خبریں

مری ، موسم سرما کی دوسری برف باری شروع ، موٹروے پولیس نے الرٹ جاری کردیا

راولپنڈی( نیوز ڈیسک)مری کے ملحقہ علاقوں میں موسم سرما کی دوسری برف باری شروع ،نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پولیس نے سیاحوں کیلئے الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے موسم کی صورتحال بتاتے ہوئے خبردار کیا کہ 11 سے 13 جنوری تک مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، نیلم میں شدید برفباری سے سڑکیں بند ہوسکتی ہیں۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق اسلام آباد مری ایکسپریس وے پر لوئر ٹوپا اور پتریاٹا موڑ کے درمیان برفباری کا سلسلہ جارہی ہے، جس وجہ سے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاط سے گاڑی چلانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مری میں ہونے والی موسم سرما کی دوسری برفباری نے مقامی سیاحوں کو اپنی جانب راغب کیا، جن میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مقامی افراد شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں