اہم خبریں

مزید نہیں بھاگ سکتے، وزاعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لازمی لینا ہوگا، عطا تارڑ

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ مزید نہیں بھاگ سکتے، وزاعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لازمی لینا ہوگا ،اطلاعات ہیں بیرون ملک جانا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ صاحب باہر جانے سے گریز کریں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے رہنما ءعطا تارڑ نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لینے سے بھاگ نہیں سکتے، انکو 186 ووٹ لینے ،اطلاعات ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب بیرون ملک بیٹے کے پاس جانا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ باہر جانے سے گریز کریں، ہمیں اچھا نہیں لگتا وزیراعلیٰ کا نام نو فلائی لسٹ میں آئے، وزیراعلیٰ کی فیملی کا نام نو فلائی لسٹ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویزالہٰی کے وکیل کے پاس کوئی قانونی دلائل نہیں، گورنر کو حق ہے وزیراعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں۔ عطارڑ نے کہا کہ جب گورنر نے کہہ دیا ہے گورنر کو ایوان میں غلط ثابت کریں، 186 ممبران کی حمایت لیں اور گورنر کو غلط ثابت کریں، اعتماد فلور میں 186 ممبرز کی حمایت سے ہی ثابت کرنا ہوگا، ووٹ لازمی لینے ہوں گے، وزیراعلیٰ مزید نہیں بھاگ سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ اربوں روپے کی کرپشن پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ نے لی، پرویز الہیٰ ووٹ لو یا گھر جاؤ، ای سی ایل میں پرویز الہیٰ کا نام ڈالنے کی تجویز زیر غور ہے۔

متعلقہ خبریں