چنیوٹ(نیوزڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ جمہوریت کو کمزور نہیں ہونے دیں گے، تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہئے۔9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے ساتھ رعایت نہیں ہونی چاہئے، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کا لیڈر جھوٹ بولے تو پارٹی ورکر کو نہیں لیڈر کو پکڑنا چاہئے۔بدھ کو میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی الیکشن مہم کا اعلان کرنے جارہی ہے، بلاول بھٹو کی قیادت میں جمہوریت کے سپاہی وفاداری نبھا رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں ججوں کو نہ بولنا پڑے فیصلے بولیں، ہم جمہوریت چاہتے ہیں۔
