ٹنڈومحمدخان(نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید نوید قمر نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات جوڈیشری کے ذریعے کروائے جائیں یا ایگزیکٹو کے ذریعے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ،بس انتخابات شفاف ہونے چاہئیں۔ ملک میں عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں اب انتخابات سے کوئی بہانہ بنا کر بھاگنا مشکل ہوگا اور الیکشن میں جس پارٹی کو عوام جتنا حصہ دیتی ہے اس کو ملنا چاہیئے۔ٹنڈو محمد خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نوید قمر نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے ملکی تاریخ اچھی نہیں رہی اور نہ ہی کبھی صاف شفاف الیکشن ہوئے ۔















