اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ (ن) لیگ انتخابات کیلئے تیار ہے،حلقہ بندیوں کے سارے مراحل دسمبر کے پہلے ہفتے تک مکمل ہوجائیں گے،الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار بہرحال الیکشن کمیشن کا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے روایت سامنے رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کو صدر سے مشاورت کےلیے کہا اب اس مشاورت کی کتنی پابندی ہے یہ قانون بتائے گا، میرے پاس اس کا جواب نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قانون بنانا پارلیمان کا اختیار ہے،آئین نے قانون بنانے کا اختیار سپریم کورٹ کو نہیں دیا،ماضی میں اہم قانونی معاملات سلیکٹڈ بینچز کے سامنے رکھے جاتے تھے۔















