چٹوگرام (نیوزڈیسک)بنگلادیش ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 20 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں دو۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق چٹوگرام میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 120 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم7 وکٹوں پر 100 رنز بناسکی۔















