اہم خبریں

عام انتخابات کی متوقع تاریخ سامنے آ گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں عام انتخابات کی متوقع تاریخ سامنے آ گئی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ عام انتخابات کے لیے 28 جنوری 2024ء بروز اتوار متوقع تاریخ ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے مجوزہ تاریخ پر انتخابات کرانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کو 2 دن بعد اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کر دے گا۔

متعلقہ خبریں