اہم خبریں

پیپلزپارٹی کا الیکشن کمیشن سے انتخابات کی تاریخ دینے کامطالبہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )سینیٹ اجلاس میں پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن سے انتخابات کی تاریخ دینے کامطالبہ کردیا،سینیٹر رضا ربانی نے کہا ملک کی سنگین صورتحال ہمارے سامنے ہے،الیکشن کمیشن فوری طور پر انتخابات کی تاریخ دے،پیپلزپارٹی کے نثار کھوڑوبولے آج ملک میں کہیں آئین دکھائی نہیں دیتا،الیکشن 90روز میں ہونے تھے لیکن کچھ معلوم نہیں،آخر تاریخ کااعلان کرنے میں قباحت کیاہے؟ سینیٹ اجلاس میں فلسطین ایشو اور متعلقہ بین الاقوامی امور پر تفصیلی بحث کافیصلہ ،سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا پیر کوفلسطین ایشوپربات ہونی ہے وزیراعظم خودآکریکجہتی کااظہار کریں،سینیٹر مشتاق بولے ہم غزہ کے شہداکیلئے دعاگوہیں،جیت فلسطینیوں اورکشمیریوں کی ہوگی،سینٹ اجلا س میں ایس ایم ظفر اور رانامقبول کی وفات پرفاتحہ خوانی ،تعزیتی قرارداد متفقہ طور پر منظور،یوم سیاہ کے موقع پرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قراردادبھی متفقہ طور پر منظور،اجلاس پیر کی دوپہر2بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں