اہم خبریں

کرکٹ ورلڈکپ ،میڈیا مینیجر افتخار ناگی کو واپس بلانے کا فیصلہ

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈکپ ختم ہونے سے قبل ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں تبدیلیوں کا آغاز ہوگیا۔ ورلڈکپ میڈیا مینیجر افتخار ناگی کو واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کنسلٹنٹ میڈیا پی سی بی عمر فاروق کالسن ہنگامی بنیادوں پر بھارت روانہ ہو رہے ہیں۔عمر فاروق کالسن ورلڈکپ میں میڈیا مینجر افتخار ناگی کی جگہ لیں گے۔

متعلقہ خبریں