اسلام آباد(نیوزڈیسک)جوڈیشل کمپلیکس حملہ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے مراد سعید، عمر ایوب اور علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے 10 رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، پاکستان تحریک انصاف کے 10 رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔عدالت نے طلب کئے جانے کے باوجود مسلسل غیر حاضری پر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ دیگر ملزمان میں شبلی فراز، فرخ حبیب، حماد اظہر، علی نواز اعوان، حسان خان نیازی، عمر سلطان اور کرنل محمد عاصم بھی شامل ہیں۔عدالت نے ملزمان کو اشتہاری قرار ددیتے ہوئے حکم جاری کیا کہملزمان جہاں نظر آئیں انہیںفوری گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔















