اہم خبریں

وادی تیراہ، چیک پوسٹ پر خودکش دھماکہ، 3 سکیورٹی اہلکار زخمی

پشاور(نیوزڈیسک) خیبرپختوا کے ضلع خیبر میں چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں 3 اہلکار زخمی ۔ وادیٔ تیراہ میں اکاخیل سروزئے چیک پوسٹ پر صبح سویرے دہشتگردوں نے خودکش دھماکہ کردیا۔ خود کش دھماکے میں زخمی ہونیوالے 3 اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ۔ایس ایچ او تھانہ تیراہ کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار کو چیک پوسٹ سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ خودکش دھماکے میں فورسز کے 3 جوان صوبیدار محمد اسرار، سپاہی افتخار اور سپاہی شفیق نارول زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں