اسلام آباد (اے بی این نیوز )آرمی چیف کا آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کیلئے پاکستان کے موقف کااعادہ ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سےفلسطینی سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات،آرمی چیف کا اسرائیلی فوج کے تشدد اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا،آرمی چیف نے کہا کہ عالمی برادری انسانی المیے کو روکنے کیلئے کردار ادا کرے ،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا غزہ میں جاری جنگ میں فلسطینیوں کی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا،اسرائیلی افواج کے بے گناہ شہریوں کے بے لگام تشدد، اندھا دھند قتل پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کا جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔















