اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کےخلاف اپیل کا حق بحال کرنے کیلئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے درخواست دائر کرنے کی تیاری کرلی۔ بروز پیر کونواز شریف ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزاؤں کے خلاف اپیل کیلئے درخواست دائر کریں گے۔ وکیل امجد پرویز نے سزاؤں کے خلاف اپیل کا حق بحالی کرنے کی درخواست پیر کو دائر کرنے کی تصدیق کردی۔ نواز شریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست پر دستخط کردیے ہیں اور اپیلوں کی بحالی کے لیے بائیومیٹرک سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرلیا ۔















