اسلام آباد (نیوزڈیسک) نوازشریف 4سال بعد وطن واپس پہنچ گئے،خصوصی طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا،وطن واپسی پر نوازشریف کاوالہانہ استقبال،نوازشریف کی بائیومیٹرک کیلئے ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ پرموجود،بائیومیٹرک لینے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ اور دیگر متعلقہ عدالتوں میں جمع کرایا جائے گا،ڈی جی سول ایوی ایشن کے ایئرپورٹ پرانتظامات کی خصوصی نگرانی،صبح سویرے اسلام آباد ایئرپورٹ کے اسٹیٹ لاؤنج کی صفائی کردی گئی،اضافی نشستیں بھی لگا دی گئیں،نواز شریف اور ان کے ہمراہ مہمانوں کیلئے ہائی ٹی کا اہتمام،سٹیٹ گیسٹ ہاؤس کی سیکیورٹی ایئرپورٹ سکیورٹی فور س کے حوالے کر دی گئی ۔















